افغانستان میں سیلاب - 81 افراد ہلاک - 800 خاندان متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

افغانستان میں سیلاب - 81 افراد ہلاک - 800 خاندان متاثر

افغانستان کے شمالی علاقہ میں اچانک سیلاب کے نتیجہ میں81سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ کابل میں افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سیلاب شمالی صوبے بغلان کے ضلع گزرگاہِ نور میں گزشتہ تمام رات جاری رہنے والی طوفانی بارش کے نتیجہ میں آیا ۔ صوبے میں امدادی ادارے کے سربراہ احمد ناصر کو ہ زاد نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سیلاب کے نتیجہ میں علاقہ کے800خاندان متاثر ہوئے ہیں جب کہ علاقہ مکینوں نے دریا میں کئی لاشیں تیرتی ہوئی دیکھی ہیں ۔ احمد ناصر کے مطابق علاقہ میں اب بھی شدید بارش ہورہی ہے جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں دقت پیش آرہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی اہلکاروں کی پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد تک امداد پہنچانا ہے ۔ صوبائی حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقہ سے اب تک73لاشیں مل چکی ہیں جب کہ اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ صدر کرزئی نے اپنے بیان میں مقامی حکام اور صوبائی انتظامیہ کو متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ خیال رہے کہ افغانستان کا بیشتر علاقہ سخت بنجر اور پہاڑوں پر مشتمل ہے تاہم موسم گرما میں یہاں کے بعض علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوتی ہیں۔

More than 80 people killed in Afghanistan flooding

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں