ٹرانسپورٹ نظام کو عالمی معیار کا بنایا جائے گا - نتن گڈکری کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-06

ٹرانسپورٹ نظام کو عالمی معیار کا بنایا جائے گا - نتن گڈکری کا اعلان

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کی منگل کو یہاں ایک سڑک حادثے میں موت کے بعد حکومت نے آج45دن کے اندر پارلیمنٹ میں سڑکوں پر حفاظت کے لئے نیابل پیش کرنے کا اعلان کیا ۔ سڑک ٹرانسپورٹ ، قومی شاہراہوں اور جہاز رانی کے وزیر نتن گڈ کری نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں سڑک اور ٹرانسپورٹ کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کے لئے حکومت نیا قانون وضع کرے گی جس میں گاڑیوں کی ساخت کو بہتر بنانے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی تجویز ہوگی ۔ ساتھ ہی قوانین نافذ کرانے کے لئے نئی ٹکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ حکومت سڑکوں کو بہتر بنانے اور ان پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات بھی کرے گی ۔ گڈ کری نے بتایا کہ سڑک کی حفاظت پر پارلیمنٹ میں زیر التوا بل کی جگہ حکومت نیا بل لائے گی جو چھ ممالک امریکہ ، کینیڈا، جاپان، جرمنی، سنگا پور اور برطانیہ کے قوانین کا مطالعہ کرنے کے بعد تیار کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ کے اندر مطالعہ کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور اگلے15دن میں بل تیار کرکے پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔گڈکری نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ جلد ہی اپنی ویب سائٹ پر عام لوگوں کی صلاح و مشورے کے لئے بندوبست کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سال2012ء میں ملک بھر میں چار لاکھ90ہزار سڑک حادثات ہوئے ۔ ان میں ایک لاکھ38ہزار افراد کی جان گئی اور پانچ لاکھ نو ہزار لوگ زخمی ہوئے ۔سال2013میں بھی اعداد و شمار تقریباً یہی تھے ۔ گڈکری نے کہا کہ وزارت کے حکام سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق 411ایسی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں10سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو ایسی جگہوں پر جاکر جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے اور ضرورت پڑنے پر سڑکوں یا روشنی کا انتظام بہتر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔اور ضرورت پڑنے پر سڑکوں یا روشنی کا انتظام بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر مرکزی حکومت اس میں ریاستوں کی مدد بھی کرے گی ۔ گڈ کری نے بتایا کہ سیکوریٹی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور وں پر سخت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دوسرے ممالک کی طرز پر پہلی غلطی پر جرمانہ، تیسری غلطی پر چھ ماہ کے لئے لائسنسن منسوخ کرنے اور اس کے بعد ہمیشہ کے لئے لائسنس چھین لینے کی تجویز پر عمل کیا جائے گا۔انہوں ںے کہا کہ نئے بل میں گاڑیوں کی ساخت کو بہتر بنانے کا بھی انتظام ہوگا ۔ٹرک اور ٹرالر کے پیچھے پہیوں کی درمیان اتنی جگہ ہوتی ہے کہ ان میں موٹر سائیکل بھی گھس جاتی ہے ۔ گڈ کری نے کہا کہ گاڑیوں کے ساخت کے معیار میں تبدیلی کی جائے گی ۔ جس کے بعد گاڑی بنانے والوں کو نئے معیار کے مطابق گاڑی بنانی ہوگی ۔ ساتھ ہی پرانی گاڑیوں کو بھی اپنے ساخت میں ضروری تبدیلی کرنے کے بعد ہی علاقائی ٹرانسپورٹ آفس سے اجازت نامہ دی اجائے گا۔ قومی شاہراہ6پر بوجھ کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے جہاز رانی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی سفارش کی ہے ۔ انہوں نے مثال دی کہ جنوبی ہندوستان میں بننے والے ٹرک شمالی ہندوستان تک اور شمالی ہندوستان میں بننے والی کاریں جنوبی ہندوستان تک سڑک کے راستے پہنچائی جاتی ہیں ۔ اگر انہیں سمندر کے راستے چینائی سے اور گجرات کی مندرابندرگاہ تک لایا جائے اور وہاں سے چینائی منتقل کردیا جائے تو اس سے قومی شاہراہ6پر ٹریفک بھی کم ہوگی اور نقل و حمل کا خرچ بھی کم ہوگا۔

Motor Vehicle Bill to be re-drafted in a month: Nitin Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں