ماحولیات کے تحفظ کے لئے عوام امانت داروں کی طرح کام کریں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-06

ماحولیات کے تحفظ کے لئے عوام امانت داروں کی طرح کام کریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عوام سے کہا کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے امانتداروں کی طرح کام کریں اور موجودہ طور پر قدرتی وسائل کے استعمال میں احتیاط کرتے ہوئے مستقبل کی نسلوں کے لئے مسرت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کہا کہ ماحولیات کے تحفظ اور کرہ ارض کو صاف تر اور سبز تر بنانے کے عہد کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔، ہم خوش نصیب ہیں کہ ایک ایسی تہذیب کا حصہ ہیں جہاں ماحولیات سے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کرنا ہمارے اقدار کا بنیادی جز ہے اور یہ کہ ہم امانت داروں کی طرح کام کرتے ہوئے موجودہ طور پر اپنے قدرتی وسائل کا استعمال کریں اور مستقبل کی نسلوں کے لئے مسرت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں اور عوام کی شراکت داری کرہ ارض کو صاف تر اور سبز تر بنانے میں بڑا فرق پیدا کرسکتی ہے ۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہم اپنی روز مرہ کی زندگیوں میں جو چھوٹا سا بھی قدم اٹھائیں وہ قدرت اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی کوشش ہونی چاہئے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب مودی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سلسلہ وار ٹوئٹرپیامات میں کہا کہ آج کا دن دھرتی ماں کے آگے جھکنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے اپنے عہد کا اعادہ کرنے کا دنہے تاکہ ہم اپنے کرہ کو صاف تر اور سبز تر بناسکیں ۔ دوسری طرف وزیر ماحولیات پرکاش جاویکر نے بھی ماحولیات کے تحفظ کی اپیل کی ۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ صحت مند ماحول ہمارے بچوں کے لئے تحفہ ہوگا ۔ آیے ہم ماحولیات کے تحفظ کا عہد کریں ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی ٹوئٹر پرکہا کہ ماحولیات کا تحفظ نہ صرف موجودہ بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لئے بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا واضح خطرہ دنیا پر منڈلا رہا ہے ۔ ہمیں جنگلات اور زراعت کا بہتر انصرام کرنے کی ضرورت ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ آج عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ہمیں اپنے آپ کو یہ یاد دہانی کرانی ہوگی کہ ہم اپنے نازک اور کمزور ماحول کے تحفظ کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔

Collective partnership for environ consciousness essential: Javadekar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں