انفرادی بیرونی راست سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-04

انفرادی بیرونی راست سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فوریکس مارکٹ میں بہتری سے حوصلہ افزا ریزروبینک آف انڈیا نے آج انفرادی سالانہ بیرونی سرمایہ کاری کی حد کو 75ہزار سے بڑھا کر1.25لاکھ امریکی ڈالر کردیا ہے ۔ زر مبادلہ مارکٹ میں حالیہ استحکام کے پیش نظر اس نے بیرونی زر مبادلہ کے لین دین جیسے مارجن ٹریڈنگ ، لاٹری اور دیگر اسی قسم کے زر مبادلہ لین دین کے لئے تحدیدات کے بغیر اہلیت کی حد کو1.2لاکھ ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریزوربینک آف انڈیا نے اپنے دوسرے دو ماہی مالیاتی پولیسی بیان میں یہ بات کہی ۔ آر بی آئی نے گزشتہ سال اگست میں بدترین کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور روپے کی قدر میں گراوٹ کے پیش نظر آزادانہ ریٹنس اسکیم کے تحت ایک مالیاتی سال میں فی شخص حد کو2لاکھ ڈالر سے کم کرکے75ہزار ڈالر کردیا تھا۔یو این آئی کے مطابق سرمایہ کاروں کی توقعات کو پورا کرنے کے سلسلہ میں ریزوربینک آف انڈیا نے آج دوسرے دو ماہی مالیاتی پالیسی جائزہ میں ریپو شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور اس کو8فیصد برقرار رکھا جب کہ ریورس ریپوشرح 7 فیصد رکھی گئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں