Got Positive Assurance From Modi on Demands: Jayalalitha
چیف منسٹر ٹاملناڈو جے جیہ للیتا نے جنہوں نے آج یہاں وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کی اور اپنی ریاست سے متعلق مطالبات اٹھائے ، کہا ہے کہ انہیں وزیر اعظم سے یہ تنقینات مل رہے ہیں کہ جو بھی ضروری قدم ہو، اٹھایا جائے گا۔ جیہ للتا نے مودی سے ملاقات کے بعد اخبارنویسوں کو یہ باتبتائی اور کہا کہ ٹاملناڈو کے مطالبات کے بارے میں وزیر اعظم کا رویہ مثبترہا ۔ اس سوال پر کہ آیا ان کی پارٹی باہر رہ کر این ڈی اے حکومت کی تائید کرے گی، جیہ للیتا نے کہا کہ این ڈی اے کو تو خود اپنے طور پر اکثریت حاصل ہے۔ اسے باہر سے کسی تائید کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا ان کی پارٹی ، راجیہ سبھا میں بی جے پی کی تائید کرے گی جہاں وہ( بی جے پی)اقلیت میں ہے ، جیہ للیتا نے جواب دیا کہ’’ جب ایسی صورتحال پیدا ہوگی تو ہم غور کریں گے ۔‘‘




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں