دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کی رپوٹ کے مطابق دہلی دنیا کا سب سے آلودی والا شہر ہے اور دنیا کے تیرہ سب سے گندے شہر ہندوستان میں ہیں ۔ رپورٹ میں چین کے دارالحکومت بیجنگ کو 77واں سب سے زیادہ آلودہ شہر بتایا گیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر کے1600شہروں میں سروے کیا اور پایا کہ دہلی ان میں سب سے زیادہ آلودگی والا شہر ہے ۔ رپورٹ کے مطابق دہلی کی فضا میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات پی ایم25کی مقدار153مائیکر و گرام کیوبک میٹر ہے ۔ عا م طور پر فضا میں پی ایم25کی مقدار20مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ دنیا بھر کے 20سب سے گندے شہروں میں13ہندوستان میں ہیں ۔ ان میں دہلی، پٹنہ ، گوالیار ، اور رائے پور پہلے چار مقام پر ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق فضا میں آلودگی کی وجہ سے لوگوں میں کینسر اور دل کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور 2012میں دنیا بھر میں70لاکھ لوگوں کو اپنی جانیں گنوانی پڑیں۔ اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے اس طرح کا سروے2011میں کیا تھا ، گزشتہ تی سالوں میں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ دہلی میں سینئر فارسائنس اینڈ انوائر منٹ کی ڈائریکٹر سونیتا نرائن کا کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے دہلی میں سی این جی گیس شروع کی گئی تھی جس کی وجہ سے حالات کافی بہتر ہوئے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں شہر میں گاڑیوں کی خاص کر ڈیزل گاڑیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس سے دہلی میں ماحولیات کو بڑا خطرہ لاحق ہوتا جارہا ہے ۔

Delhi most polluted city in the world

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں