دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو قطعی اکثریت کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو قطعی اکثریت کا دعویٰ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
قومی دارالحکومت میں حکومت کی تشکیل کے مسئلہ پر غیر یقینی صورتحال کے درمیان بی جے پی کے سینئر لیڈ رمیش بدھوری نے کہا کہ ان کی پارٹی شہر میں تازہ انتخابات کے لئے تیار ہے ۔ جنوبی دہلی کے ایم پی رمیش بدھوری جو پارٹی کی دہلی یونٹ کے جنزل سکریٹری بھی ہیں کہا کہ انتخابات بی جے پی کے لئے واحد راستہ رہ گیا ہے کیونکہ 17رکنی ایوان میں ان کی پارٹی سب سے بڑی ہے لیکن اس کے پاس حکومت تشکیل دینے کے لئے درکار تعداد نہیں ہے ۔ بدھوری نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ اس مرتبہ ہماری پارٹی قطعی اکثریت حاصل کرلے گی ۔ کیونکہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں60اسمبلی حلقوں میں ہماری پارٹی آگے تھی ۔ بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں33.07فیصدووٹ حاصل ہوئے تھے جس میں لوک سبھا انتخابات کے دوران 46.1فیصد تک اضافہ ہوا ۔ عام آدمی پارٹی کے ووٹوں کا تناسب بھی29.49فیصد سے بڑھ کر32.9فیصد ہوا ۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو24.55فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے لیکن فیصد لوک سبھا انتخابات میں15.1تک گھٹا ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا بی جے پی انتخابات کو ترجیح دے گی ،بدھوری نے کہا کہ پارٹی قیادت اس مسئلہ پر بہت جلد قطعی فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کوئی رکاوٹ ثابت نہیں ہوگی کیونکہ عوام نے49روزہ اقتدار کے دوان عام آدمی پارٹی کی کام نہ کرپانے کی صلاحیت کو دیکھ لیا ہے۔ بی جے پی ، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کئی سینئر قائدین نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ ارکان اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے میں پس و پیش کررہے ہیں لیکن تازہ انتخابات کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں رہ گیا ہے ۔ 17فروری کو دہلی میں صدرراج نافذ کیا گیا تھا اور لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ توقع ہے کہ سیاسی صورتحال پر مشتمل رپورٹ مرکز کو روانہ کردیں گے۔ بی جے پی نے دسمبر میں منعقدہ انتخابات میں31نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیک ہرش وردھن، رمیش بدھوری اور پرویش ورما کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوجانے کے بعد بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی تعداد اب28ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب باغی رکن اسمبلی ونود کمار بنی کے اخراج کے بعد عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی تعداد28سے گھٹ کر27ہوگئی ہے ۔ اسمبلی میں کانگریس کے8اور بی جے پی کے اتحاد اکالی دل کا ایک رکن موجود ہے ۔

Delhi: BJP rubbishes AAP's poaching claim

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں