مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف مشترکہ کاروائی کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف مشترکہ کاروائی کی اپیل

جموں
یو این آئی
انجمن منہاج رسول کے چیر مین سید اختر دہلوی نے عالمی سطح پر امن کی برقراری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کمشیر( پی او کے) میں ہندستان اور پاکستا کو مشترکہ طور پر مخالف عسکریت پسند آپریشن شروع کرتے ہوئے ٹریننگ کیمپس کو تباہ کردینا چاہئے ۔مسٹر دہلوی نے آج یہاں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مرکز میں نئی حکومت آچکی ہے ، ایسے میں ہندوستان اور پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندی کے خلاف مشترکہ کارروائی شروع کردینی چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے عوام امن سے رہ سکیں ۔ سید اختر دہلوی کشمیر کے مختلف مقامات راجوری، پونچھ اور کیشٹوا کا دورہ کرنے کے بعد واپس ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پر امن فضا کے لئے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ حافظ سعید کے خلاف فوری کارروائی شروع کردے جس طرح اس نے وادی سوات میں عسکریت پسندی کے خلاف شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید اور اظہر مسعود جیسے افراد اسلام کے پیرو نہیں ہیں جب کہ اسلام تشد د کی نہیں بلکہ امن کی تعلیم دیتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں دخل اندازی کی حمایت کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی کی حفاظت کے لئے آرمی کی علیحدہ یونٹ قائم کی جانی چاہئے اور اسے جدید اسلحہ سے لیس کیے جانے کی ضرورت تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور دخل اندازی کا صحیح جواب دیا جاسکے ۔ ریاست جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت حکومت پر دہلوی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی امنگوں پر پوری اترنے ناکام ہوچکی ہے بالخصوص سرحدی ، پہاڑی اور قبائلی علاقوں میں موجودہ حکومت کی ناکامی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ترقی چاہتے ہیں۔ کشمیر کے نوجوان بھی پر امن ترقی کے خواہش مند ہیں تاکہ وہ تعلیم ، ملازمت طبی سہولتیں اور دیگر بنیادی ضروریات حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کا کوئی اثر نہیں ہے اور عوام آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران نئی حکومت سازی کے لئے انتخابات میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں ۔ کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے مسئلہ پر اختر دہلوی نے کہا کہ کشمیری ہندوؤں کے بغیر کشمیریت مکمل نہیں ہوتی ۔ ریاستی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے باز آبادکاری پروگراموں کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کے زیر تصفیہ مسائل کو بھی حل کرنے کی اپیل کی ۔ عراق کی موجودہ صورتحال پر انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم عراق کے شیعہ قائدین سے اپیل کرچکی ہے کہ وہ ہندوستانیوں کے بشمول تمام مغویہ افراد کو رہا کردیں۔

India, Pak must launch joint anti-militancy Ops in PoK: Dehlavi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں