جموں و کشمیر میں ماقبل انتخابات اتحاد کی مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

جموں و کشمیر میں ماقبل انتخابات اتحاد کی مخالفت

سری نگر
یو این آئی
کانگریس رکن عبدالغنی وکیل نے پارٹی ہائی کمان سے استدعا کی کہ وہ ابتدائی کارکنوں کی امنگوں کا احترام کرے جو ماقبل انتخابات اتحاد کے مخالف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پارٹی کو اتحاد کا تلخ تجربہ ہوچکا ہے ۔ حکمراں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ عبدالغنی وکیل نے جو ریاستی کانگریس کے نائب صدر بھی ہیں ۔ کہا کہ پارٹی کو ماقبل انتخابات اتحاد کا تلخ تجربہ ہوچکا ہے ۔ کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد کانگریس کے لئے نقصاندہ اور تباہ کن ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اسی قسم کی ایک اور غلطی نہیں کرسکتی کیونکہ اب ریاست بالخصوص وادی میں اس کے وجود کو ہی خطرہ لاحق ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ ہر ایک کو یہ بات قبول کرنی چاہئے کہ رائے دہندے ریاست کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ۔ اگر کانگریس اپنا انتخابی منشور موثر انداز میں پیش کرے تو کوئی بھی طاقت اسے اپنی عظمت رفتہ بحال کرنے سے نہیں روک سکتی ۔ عبدالغنی وکیل نے یہ واضح کیا کہ اسمبلی انتخابات میں جو جاریہ سال کے اواخر میں مقرر ہیں ، عوام کے سامنے مختلف متبادل ہونے چاہیں تاکہ وہ اپنی پسند ظاہر کرسکیں ۔ سابق وزیر نے ضلع بارہمولہ میں مختلف مقامات پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کو پارٹی کے بنیادی کارکنوں کی امنگوں کااحترام کرنا چاہے جنہوں نے خصوصاً شورش کے دور میں اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہوئے کام کیا ہے ۔

Cong to contest Assembly elections on its own: Vakil

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں