تلنگانہ اور آندھرا پریش کے سکریٹریٹ ملازمین میں جھگڑا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

تلنگانہ اور آندھرا پریش کے سکریٹریٹ ملازمین میں جھگڑا

حیدرآباد
اعتماد نیوز
تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے سکریٹریٹ کے ملازمین کا آپس میں جھگڑا ہوگیا ۔ تلنگانہ کے ملازمین نے آندھرا کے ملازمین سے خواہش کی کہ وہ سکریٹریٹ کے ڈی بلاک کو خالی کردیں جو تلنگانہ کے ملازمین کے لئے الاٹ کیا گیا ہے تاہم آندھرا پردیش کے ملازمین نے اس سے انکار کردیا جس کے نتیجہ میں دونوں ریاستوں کے سرکاری ملازمین آپس میں لڑ پڑے ۔ اسی طرح ایک اور واقعہ میں سکریٹریٹ ہی میں دونوں ریاستوں کے ملازمین کا سکریٹریٹ کے ایل بلاک کے معاملہ پر بھی جھگڑا ہوگیا ۔ یہ بلاک آندھرا پردیش کے لئے الاٹ کردیا گیا ہے ۔ آندھرا پردیش کے ملازمین نے تلنگانہ کے ملازمین سے اس بلاک کو خالی کردینے کی خواہش کی تاہم تلنگانہ کے ملازمین نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔آندھرا کے ملازمین نے تلنگانہ حکومت کی مختلف فائلز کو باندھ دیا اور تلنگانہ ملازمین کو وہاں سے چلے جانے کے لئے کہا ۔ آندھرا کے ملازمین نے کہا کہ یہ بلاک ان کے لئے الاٹ کیا گیا ہے اسی لئے تلنگانہ کے ملازمین فوری طور پر اس بلاک کو خالی کردیں ۔ تلنگانہ کے ملازمین نے اس کے لئے کچھ وقت دینے کی اپیل کی تاہم اس سے آندھرا کے ملازمین نے انکار کردیا ۔ اس بات پر دونوں ریاستوں کے ملازمین میں جھگڑا ہوگیا ۔ تلنگانہ کے ملازمین نے اس بات کی شکایت اپنے سینئر عہدیداروں سے کی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ملازمین کے لئے سکریٹریٹ کے علیحدہ علیحدہ بلاکس الاٹ کئے گئے ہیں ۔ ان دونوں ریاستوں کے ملازمین کے بلاک کے راستوں پربیریکیڈس پہلے ہی لگا دئیے گئے ہیں ۔

Andhra Pradesh bifurcation: AP Telangana Secretariat Staff fight

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں