ممبئی میں پہلی میٹرو سروس کا وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کے ہاتھوں آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

ممبئی میں پہلی میٹرو سروس کا وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کے ہاتھوں آغاز

Chavan-inaugurates-Mumbai-Metro
آج ممبئی میں پہلی میٹرو سروس ورسوا گھاٹ کوپر کے درمیان شروع ہوگئی ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے ہر جھنڈی دکھا کر ورسوا سے گھاٹ کوپر کی پہلی ٹرین کو روانہ کیا، اس موقع پو چوہان کے علاوہ اجیت پوار، صنعت کار انیل امبانی اور ان کی اہلیہ ٹینا امبانی ، بی جے پی ایم پی کیرتی سومیا، گوپال شیٹی، پونم مہاجن اور گجانن کیرتی کر بھی ورسوا میٹرا سٹیشن پر موجود تھے ۔ سی ایم نے ورسوا اسٹیشن پر ٹرین کو ہری جھنڈٰ دکھانے سے پہلے پوجا کی اور پھر کر میٹر ٹرین گھاٹ کوپر کے لئے روانہ ہوئی ۔ ممبئی کے گنجان آبادی والے مشہور مغربی علاقے اندھیری ورسوا اور گھاٹ کوپر جیسے رہائشی مشرقی حصے کو جوڑنیوالی میٹر لائن کا آغاز مسافر کرائے کو لے کر پیدا ہوئے تنازع کے باوجود آرام سے ہوگیا۔ ممبئی میٹرو کے کرایہ کو لے کر اٹھا تنازع ابھی تھما نہیں ہے، ریلائنس نے کرایہ میں کمی سے انکار کردیا ہے۔ ریلائنس کی طرف سے30,20,10اور40روپے کرایہ رکھا گیا ہے ، جب کہ حکومت11,9اور13روپے کے کرایہ کے حق میں ہے ۔ ریلائنس نے حکومت کی کم کرایہ کی مانگ کو درکنار کردیا ہے۔ ممبئی میٹرو ٹرین کے اہم انتظامی افسر ابھے مشرا نے کہا کہ ممبئی میٹرو کا کاروباری عمل ممبئی شہر کے لئے تاریخی لمحہ ہے ۔ یہ ممبئی کے شہریوں کی زندگی اور ان کے ہر دن کے سفر میں تبدیلی کر دے گا۔ میٹرو خدمت ہر دن صبح5:30بجے شروع ہوگی اور نصف شب تک جاری رہے گی ۔ اس سیکٹر میں16میٹرو ریل رکھا گیا ہے ، جو80کل میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی ۔ چارڈبے والے رنگین میٹرو کے ہر ڈبے میں375مسافر بیٹھ سکیں گے اور ورسوا سے گھاٹ کوپر کے راستے یہ قریب500مسافروں کو خدمت فراہم کرے گی۔11.4کلو میٹر کے ورسووا، اندھیری، گھاٹ کوپر ٹریک پر پہلے مرحلے میں ہر چار منٹ پر میٹرو ٹرینیں دستیاب ہوں گی ، میٹرو ہر دن200سے250چکر لگائے گی اور روازانہ اس سے11لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔میٹرو کے سر سے مضافاتی علاقوں میں جانے والے مسافروں کو راحت ملنے کا بھی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے لیکن یہ دعویٰ کتنا درست ثابت ہوتا ہے یہ تو زائد بارش ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا ۔ مضافاتی علاقوں کی نصف سے زائد آبادی ممبئی کی جانب روزگار کے لئے آتی ہے ۔ ان کے سفر کو آرام دہ اور آسان بنانے کے لئے یہ پروجیکٹ7سال قبل شروع کیا گیا ریلائنس انرجی پروزیر اعلیٰ نے یہ واضح کر دیا تھا کہ وہ میٹرو کے کرایہ میں اضافہ نہیں کرے گا جس کے بعد ہی آج وزیر اعلیٰ نے میٹرو کا افتتاح کیا۔ پہلی مرتبہ میٹرو سے سفر کرنے کے لئے ریلوے پلیٹ فارم پر مسافروں کا اژدہام امڈ پڑا ،4ڈبوں پر محیط میٹر و ٹرین سے سفر کرنے والوں نے صبح سے ہی میٹرو اسٹیشن کا رخ کیا ۔ ٹریفک کم ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں گنجان آبادی ہیں ان گنجان آبادی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے ذرائع حمل و نقل کے طور پر سڑک کے راستہ کا استعمال کرنا پڑتا تھا لیکن اب میٹرو نے ان کی مشکلیں آسان کردی ہیں۔ کیونکہ سڑکوں پر ٹریفک ہونے کے سبب ان کے دفتر کی طوالت بڑھ جاتی تھی ۔ میٹرو کی مقبولیت کے بعد اس کے اوقات میں بھی تبدیلی کی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے اسے ایک بہتر پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے اسے مسافروں کے لئے ایک تحفہ قرار دیا۔

Mumbai gets its first metro; Prithviraj Chavan flags off

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں