مر کز کو آرٹیکل 370 ختم کرنے کا اختیار نہیں - یسین ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-01

مر کز کو آرٹیکل 370 ختم کرنے کا اختیار نہیں - یسین ملک

علیحدگی پسند تنظیم جے کے ایل ایف نے آج مرکزی وزیر جیتندر سنگھ کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے جموں و کشمیر کو خصوصی موقف دینے سے متعلق دستور کے آرٹیکل370کو حذف کرنے کی وکالت کی ہے ۔ جے کے ایل ایف کے سربراہ یسین ملک نے کہا کہ مرکز کو اس آرٹیل کو ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ یسین ملک نے کہا کہ مرکز ی وزیر نے جنہیں وزیر اعظم کے دفتر کا انچارج بنایا گیا ہے ، جموں و کشمیر میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے یہ مسئلہ اٹھایا ہے ۔ جتیندر سنگھ نے یہ کہہ کر وادی کے سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچا دی ۔ آرٹیکل370 کو ختم کرنے کے لئے مخالفین کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی نے اس پر شدید رد عمل ظاہر کیا تھا ۔ یسین ملک نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ حکومت اپنے منصوبہ میں کامایب ہوگئی ہے اسی لئے اب ہر کوئی آرٹیکل370 کی بات کررہا ہے ۔ انہوں نے کشمیر کی اہم سیاسی جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے مرکزی وزیر کے ریمارکس پر شورشرابہ شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ جماعتیں ہیں جن کی وجہ سے گزشتہ کئی دہوں کے دہوں کے دوران آرٹیکل370 کی اہمیت کو آہستہ آہستہ ختم کردیا گیا ہے ۔ اب وہ جہاد کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

Centre has no powers to tinker with #Article 370: Mohammad Yasin Malik

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں