CBI team to go to Badaun to investigate gangrape case
اتر پردیش کے بدایوں علاقہ میں دو ہفتہ قبل پیش آئے دو لڑکیوں کی اجتماعی عصمت ریزی و قتل واقعہ کی تحقیقات سی بی آئی نے اب اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں۔ اس شرمناک واقعہ کی ساری دنیا سے مذمت کی گئی ہے ۔ سی بی آئی کو کل شام ڈپارٹمنٹ آف پرسونل و ٹریننگ سے نوٹیفیکیشن موصول ہوا جس کے بعد اس نے کیس درج کرلیا اور اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے دہلی کے اسپیشل کرائم یونٹ پر مشتمل 20رکنی ٹیم تشکیل دی ۔ ڈی آئی جی سطح کے ایک عہدیدار اس ٹیم کی قیادت کریں گے اور یہ کل فارنسک ماہرین کے ساتھ بدایوں کا دور ہ کرے گی ۔ توقع ہے کہ فارنسک ماہرین جائے واقعہ کا معائنہ کریں گے اور جرم کا سین دوبارہ تخلیق کریں گے ۔ ایجنسی ملزمین کو بھی اپنی تحویل میں لے گی۔ جنہیں اتر پردیش پولیس نے اس کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا ہے ۔ سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنہا نے یہاں ایجنسی کے سب انسپکٹرس بیاچ کی 17ویں عطائے اختیارات تقریب کے وقفوں کے دوران بتایا کہ ہمیں حکومت سے نوٹیفیکیشن موصول ہوا اور ہم نے کیس درج کرلیا ہے ۔ سی بی آئی ترجمان کنچن پرساد نے کہا کہ ایجنسی نے حکومت اتر پردیش سے درخواست کی ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں