یوروپ کو گیاس سپلائی کرنے والی پائپ لائن پر دھماکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-19

یوروپ کو گیاس سپلائی کرنے والی پائپ لائن پر دھماکہ

کیف
رائٹر
یوکرین کے وزیر اعظم نے آج ملک کی ایک گیاس پائپ لائن پر سیکوریٹی کو مستحکم کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے یہ ہدایت وزیر داخلہ آر سین اواکوف کی جانب سے یہ کہنے کے بعد کہ ایک پائپ لائن پر دھماکہ ، بم کی وجہ سے ہوا تھا۔ کل یوکرین کے پولٹا واعلاقہ میں ایک پائپ لائن پر دھماکہ کیا گیا تھا۔ اس پائپ لائن سے روسی گیاس باقی یوروپ کو سربراہ کی جاتی ہے جب کہ ماسکو نے ایک دیرینہ قیمت کے تنازعہ میں کیف گو گیاس کی سربراہی روک دی ہے حالانکہ اس دھماکہ کی وجہ سے کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئی ہیں اور گیاس کے اخراج سے کوئی خلل نہیں پڑا ۔ اس دھماکہ کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا کیونکہ کیف جو موافق روس علیحدگی پسندوں کی جانب سے شروع کردہ ایک شورش کا خاتمہ کی کوشش کررہا ہے ۔ کہاجارہا ہے کہ اس دھماکہ کا مقصد قابل اعتبار سربراہ کنندہ کے طور پر یوکرین کو بے اعتماد ثابت کرنا ہے ۔ وزیر داخلہ کی جانب سے ایک رپورٹ کی سماعت کے بعد کہ یہ دھماکہ ایک کنکریٹ سپورٹ کے تحت رکھے گئے ایک بم کی وجہ سے عمل میں آیا۔وزیر اعظم آرسینی یتسی نیوک نے آج پائپ لائن تنصیبات پر سیکوریٹی کو مستحکم کرنے کا حکم دیا ۔ ہم نے چند ہفتہ قبل دیکھا تھا کہ تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جائے گی جس کا مقصد ایک قابل اعتبار ٹرانزٹ پارٹنر کے طور پر یوکرین کی نیک نامی کو متاثر کرنا ہے۔ وزیر داخلہ اواکوف نے سرکاری اجلاس میں کہا کہ پائپ لائن کی حفاظت کے لئے ایک کانکریٹ بلاک کے نیچے دھماکو آلہ رکھا گیا تھا اور دو دھماکہ کئے گئے تھے ۔، ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت ہماری توجہ کا اصل سبب ہے ۔

Blast triggers fire at major gas pipeline in Ukraine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں