شمالی وزیرستان پر پاکستانی افواج کے فضائی حملے - 30 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

شمالی وزیرستان پر پاکستانی افواج کے فضائی حملے - 30 ہلاک

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی افواج نے شورش زدہ شمالی مغربی قبائلی علاقہ میں آج فضائی حملوں کے دوران کم از کم30عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ اس کے ساتھ ہی طالبان کے خلاف فوجی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد260سے متجاوز ہوگئی ہے ۔ میجر جنرل عاصم تسلیم باجوا نے بتایا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں آج صبح5بجے ہسو خیل علاقہ میں دہشت گردوں کے3خفیہ اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ان حملوں میں20دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے ایک بیان میں یہ وضاحت بھی کی کہ پاک ۔ افغان سرحد پر خیبر ایجنسی میں جیٹ حملوں میں10دہشت گرد ہلاک اور ان کے2خفیہ اڈے تباہ کردئے گئے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جن علاقوں میں فوجی کارروائیاں ہوئیں، عام شہریوں کی آبادیوں سے پاک ہیں ۔ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ضرب عضب سے موسوم فوجی کارروائیوں میں اب تک260سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں ۔، یہ کارروائی ، کراچی میں جناح انٹر نیشنل ایرپورٹ پر دہشت گرد حملہ کے بعد شروع ہوئی ۔ اس حملہ میں37افراد ہلاک ہوئے تھے ، اطلاعات کے مطابق پاکستانی افواج ، ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی ضرب عضب کارروائیوں کی تکمیل کی خواہاں ہیں۔

30 More Taliban Killed In Northwest Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں