ابو ظہبی کے ریستورانوں میں حقہ پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-01

ابو ظہبی کے ریستورانوں میں حقہ پر پابندی

Ban-on-shisha-at-food-outlets-Abu-Dhabi
ابو ظہبی میں شیشہ نوشی کے عوامی شوق پر اس سال یکم جون سے پابندی عائد کی جارہی ہے ۔ اس مقصد کے لئے حکام نے شیشہ نوشی کی سہولت فراہم کرنے والے متعدد ریستورانوں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ ابو ظہبی بلدیہ نے شیشہ نوشی کی سہولت فراہم کرنے والے ریستورانوں کو خبر کیا تھا کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنے ہوٹلوں میں کھانے کے ساتھ شیشہ سروس بند کردیں ۔ شہر کے ایک مقامی ریسٹورینٹ کے منیجر اے غالی نے اخبار کو بتایا کہ’’ہمیں ایک ماہ پہلے کھانے کے ساتھ شیشہ سروس بند کرنے کا نوٹس ملا تھا ۔ اب ہمیں ایک نئے نوٹس کے ذریعہ شیشہ نوشی مکمل بند کرنے کا کہا گیا ہے ۔ اس فیصلے سے سیکڑوں افراد کا روزگار متاثر ہوگا اور اس صورت میں ہم ریسٹورنٹ بند کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ تمباککونوشی کے عالمی دن کے موقع پر شائقین شیشہ کو صدمہ پہنچا ہے ۔ حقہ طرز کی تمباکو نوشی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھرمیں اس طرز کی تمباکو نوشی کے لئے استعمال ہونے والے مواد کا چالیس فیصد صرف مصر اور سعودی عرب میں استعمال ہوتا ہے ۔ شیشہ نوشی کی عادت جنوبی افریقہ اور مشرقی وسطیٰ کے لوگوں کے ذریعہ پھیلی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک گھنٹے تک مسلسل شیشہ نوشی کے دوران ایک سگریٹ کے مقابلے میں200-100گنا دھواں انسان کے پھیپھڑوں تک لے جاتا ہے ۔ جو صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے ۔

Ban on shisha at food-outlets in Abu Dhabi from June 1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں