پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 03-jun-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 03-jun-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jun-03

اعتماد نیوز
صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی تلنگانہ حکومت کو اپنی پارٹی کی طرف سے مکمل تائید اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ صدر مجلس نے چندر شیکھر راؤ کی بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری تقریب میں اپنے پارٹی کے رفقاء مسرس سید احمد پاشاہ قادری، ممتاز احمد خاں ، محمد معظم خاں ، احمد بلعلہ، جعفر حسین معراج ، کوثر محی الدین ارکان اسمبلی اور محمد ماجد حسین میئر گریٹر حیدرآباد کے ساتھ شرکت کی۔ منتظر اخباری نمائندوں کے استفسار پر صدر مجلس نے کہا کہ وہ چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت نئی حکومت کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ حکومت امن و امان کی برقراری کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمات پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی ۔ انہوں ںے کہا کہ نئی حکومت کو پرانا شہر کے مسائل پر بھی متوجہ کیا گیا جن میں پینے کے پانی، برقی ، امکنہ وغیرہ کے مسائل شامل ہیں ۔ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی اور عوامی وعدوں کی تکمیل کے لئے حکومت کو مجلس کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں