رمضان کے دوران کولکتہ کی 4 شاہراہوں پر اے سی بسیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-30

رمضان کے دوران کولکتہ کی 4 شاہراہوں پر اے سی بسیں

حکومت مغربی بنگال نے ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر آج کہا ہے کہ اس مقد س مہینہ کے دوران چار مشہور روٹس پر ایر کنڈیشنڈ (اے سی) بسیں چلائی جائیں گی ۔ ریاستی وزیرٹرانسپورٹ مدن مترا نے کہا کہ مصروف گارڈن ریچ ، فرفورا شریف ، پارکس سرکس ، تکپاپارہ اور کمار ہاٹی، تلجالا روٹس پر اسپیشل اے سی والووبسوں کی دن میں کم از کم4ٹرپس چلائی جائیں گی ۔ مدن مترا نے آج یہاں نیتا جی انڈوراسٹیڈیم کے قریب12بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ ایسی ہی بس سروس ، درگا پوجا فیسٹیول کے دوران بھی دستیاب رہے گی ۔ والوو، اشوک لی لینڈ اور ٹا ٹا موٹرس کے ساتھ حکومت مغربی بنگال کے طے پائے معاہدہ کی روے سے ہر ہفتہ کم از کم10بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی جائے گی ۔ مترا نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’ ہم عید الفطر تک مذکورہ تین روٹس پر کم از کم100بسیں چلانے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔، ماہ رمضان کے دوران زیادہ بھیٹر سے نمٹنے دیگر روٹس سے مزید بسیں لانے کا بھی منصوبہ ہے ‘‘۔ ’’ہمارا مقصد خانگی ٹرانسپورس پر انحصار کو کرنا ہے ‘۔ کرایوں میں اضافہ کے دیرینہ مطالبہ پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’’صورتحال کا جائزہ لینے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی ملک کے تمام بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ ڈھانچہ کا جائزہ لے گی اور ایک تقابلی رپورٹ پیش کرے گی جس کی بنیاد پر ہم کام کریں گے ۔

AC buses to ply on four busy kolkata routes during Ramadan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں