دارالعلوم دیوبند کے دو طلبا فائرنگ میں شدید زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

دارالعلوم دیوبند کے دو طلبا فائرنگ میں شدید زخمی

اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں دو بندوق برداروں نے دارالعلوم دیوبند کے دو طلباء پر اس وقت فائرنگ کردی، جب وہ مدرسے کو جارہے تھے ۔ یہ واقعہ جمعہ کو مظفر نگر کے بارلا علاقہ میں پیش آیا ۔ وہ طالب علم ابو اعظمی اور محمد مبارک ایک موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ بندوق برداروں نے انہیں گولی ماردی۔ دونوں کو میرٹھ میڈیکل کالج میں شریک کرایا گیا جہاں ان کی حالت نازک لیکن خطرہ کے باہر بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کی اطلاع عام ہونے پر اس علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ مدرسہ کے حکام نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس واقعہ سے اشتعال میں نہ آئیں اور امن وامان برقرار رکھیں ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایچ این سنگھ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس کی خصوصی ٹیمیں حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہیں۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے یہ واقعہ اس علاقہ میں امن و امان اور ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی ایک کوشش ہے ، دارالعلوم دیوبند کے تعلقات عامہ کے عہدیداراشرف عثمانی نے حملہ کی مذمت کی اور حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس علاقہ میں اور دارالعلوم کے اطراف و اکناف اضافی سیکوریٹی عملہ کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسبہوگا کہ ستمبر2013میں مظفر نگر میں بدترین فرقہ وارانہ فساد ہوا جس میں63افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

Tension in Muzaffarnagar after 2 Darul Uloom students shot at

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں