مغربی بنگال کا قدیم اور نامور ہند موٹر کارخانہ بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

مغربی بنگال کا قدیم اور نامور ہند موٹر کارخانہ بند

hindustan-motors
لوک سبھا الیکشن ختم ہوا اور ابھی مودی سرکار کی حلف برداری بھی نہیں ہوئی ہے کہ ریاست کا قدیم اور نامور کارخانہ بند موٹر بند ہوگیا جس سے سیکڑوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔ کارخانہ بند ہونے کی خبر سے مزدوروں نے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا ۔ رپورٹ کے مطابق آج صبح مزدوروں نے کارخاجہ کے گیٹ پر سسپنس آف ورک کا نوٹس دیکھا جس کے بعد سے لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا ۔ مل انتظامیہ کی طرف سے سسپنس آف ورک کا نوٹس لگانے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ معاشی بحران کے سبب کارخانہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف کارخانہ کے مزدور یونین لیڈروں نے سسپنس آف ورک کے نوٹس لگانے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے اور ان کا الزام ہے کہ یونین سے بات چیت کئے بغیر اور ان کو اطلاع نہ دے کر سسپنس آف ورک کا نوٹس لگانا انتظامیہ کی سخت زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت دنوں سے کارخانہ کی حالت خراب ہے ۔ گزشتہ6ماہ سے مزدوروں کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے اس کے باوجود مزدور کام کرتے چلے آرہے ہیں ۔ اس سلسلے میں بارہا سیرامپور ایس ڈی اور آفس میں میٹنگ بھی ہوچکی ہے ۔ آج تو کارخانہ بند کر کے انتظامیہ نے مزدوروں کو بے روزگار کردیا۔ تقریباً2300مزدور بے روزگار ہوگئے اور ان کے سامنے دو وقت کی روٹی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ۔ ریاستی وزیر محنت پورنند بسو نے کارخانہ بند ہونے کی خبر پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت نے بارہا کارخانہ کے مالک سے بات چیت کی اور کہا کہ کارخانہ کو ٹھیک سے چلایا جائے ۔ کارخانہ کے مالک او ر انتظامیہ کی طرف سے معاشی بحران کی وجہ بتائی جارہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کارخانہ بند کرکے انتظامیہ اور مالک نے ٹھیک نہیں کیا ہے ۔ سنیچر اور اتوار آفس بند ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں کارخانہ کے مالک اور انتظامیہ سے بات چیت کی جائے گی۔کارخانہ کھولنے کے لئے حتی المقدورکوشش کی جائے گی ۔ مزدور یونین لیڈروں نے ریاستی حکومت کی غفلت اور سردمہری کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا اورکہا کہ بارہا اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی غفلت اور سرد مہری کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ بارہا اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو کوئی آگاہ کیا جاچکا ہے لیکن اس پر دھیان نہیں دیا گیا۔

Hindustan Motors declares suspension of work at Bengal plant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں