مودی حکومت سے بنگال کو راحت ملنے کی امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-27

مودی حکومت سے بنگال کو راحت ملنے کی امید

کلکتہ
پی ٹی آئی
یو پی اے 2حکومت سے کوئی راحت نہ ملنے کے بعد مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے مثبت امید ظاہر کی ہے ۔ کہ وہ بنگال کو راحت دے گی ۔ ممتا بنرجی نے ایک پروگرام میں کہا کہ مرکز ہم سے بڑی رقم وصول کرتا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ نئی حکومت اس معاملہ کو توجہ اور ہمدردانہ طریقہ سے دیکھے گی ۔ ممتا بنری نے کہا کہ مغربی بنگال کے مالی مطالبہ پر فینانس کمیشن کی14ویں رپورٹ کا انتظار ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ فنڈ کی کمی کی وجہ سے متعدد پروجیکٹ کی تکمیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستی ٹرانسپورٹ کا رپوریشن میں سبسیڈی کی وجہ سے مشکلات آرہی ہیں ۔ قرض کے بوجھ تلے دبنے کی وجہ سے مغربی بنگال کی ریاستی حکومت نے14ویں فائننس کمیشن کے سامنے گزشتہ سال 2,55,000کروڑ کا مطالبہ پانچ سال کے لئے کیا گیا ۔ تاکہ ریاست کے متعدد ترقیاتی پراجکٹ کو پورا کیا جائے ۔ ریاست کو قرض کی ادائیگی میں چھوٹ دینے سے متعلق یو پی اے حکومت کو قائل کرنے میں مغربی بنگال حکومت ناکام رہی ۔ رخصت پذیر مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے23مارچ کو اس الزام کو مسترد کردیا تھا کہ یوپی اے حکومت مغربی بنگال کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک کررہی ہے ۔ گزشتہ تین برسوں سے ریاستی حکومت کو قرض کی ادائیگی میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ بی جے پی کے صدر راجناتھ سنگھ نے مغربی بنگال میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پی ایم کے دور حکومت میں مغربی بنگال معاشی طور پر تباہ حال ہوگیا تھا ۔ وعدہ کیا تھا کہ اگر مرکز میں این ڈی اے حکومت قائم ہوئی تو ریاست کو ہر ممکن مددد ی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں