سبھاش چندر بوس کی پراسرار گمشدگی - روسی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-27

سبھاش چندر بوس کی پراسرار گمشدگی - روسی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

کولکتہ
یو این آئی
بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی پراسرار گمشدگی کے راز کے پردے اٹھانے کی توقع کرتے ہوئے آل انڈیا لیگل ایڈ فورم(اے آئی ایل اے ایف) نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ ہندوستان کے عظیم ترین مجاہد آزادی سے متعلق کے جی بی (روسی خفیہ پولیس) کے تمام امثلہ جات پیش کرنے روسی حکومت کو ترغیب دی جائے ۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی زیر قیادت یو پی اے کی گزشتہ دو حکومتوں کے بشمول مرکز کی گزشتہ حکومتوں کو ترغیب دینے کی کئی ناکام کوششوں کے بعد اے آئی ایل اے ایف نے مودی کو موسومہ مکتوب میں نیتا جی کی پراسرار گمشدگی کے راز افشا کرنے پر اپنا اثر استعمال کرنے کو کہا ۔ سکریٹری اے آئی ایل ایف جو جو اے دیپ مکرجی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت مجاہد آزادی کے آخری ایام کے اسرار کا پردہ فاش کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ان دستاویزات کے افشا سے پارٹی کے سیاسی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور نہرو گاندھی خاندان ان کے ارکان کی شبہیہ متاثر ہوسکتی ہے ۔ مکرجی جو آل انڈیا بار اسو سی ایشن کے سربراہ بھی ہے نے شیاما پرشاد مکر جی کی موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا کیونکہ ان کی ماں نے بھی یہ مطالبہ کی تھیں جسے کانگریس حکومت نے نظر انداز کردی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں