مودی کو اوباما کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-27

مودی کو اوباما کی مبارکباد

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کے صدر بارک اوباما نے آج ہندوستان کے پندرہویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف برداری پر نریندر مودی کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ شراکت کو مستحکم کرنے کے لئے نئے لیڈر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔ وائٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری جے کارنی نے کہا کہ صدر اوباما نے ہندوستان کے وزیر اعظم اور نئی حکومت کو آج حلف برداری کے بعد مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم انتخاب کے بعد ا پنی ٹیلی فون پر بات چیت میں اس بات سے اتفاق کیا تھا ہندوستان اور امریکہ معاشی مواقع ، آزادی اور سلامتی کو فروغ دینے کے پابند ہیں ۔ اوباما نے ٹیلی فون پر مختصر بات چیت کے دوران بی جے پی لیڈر کو دورہ امریکہ کی دعوت دی تاکہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے ۔

Obama congratulates Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں