سیما آندھرا میں دارالحکومت کی تلاش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

سیما آندھرا میں دارالحکومت کی تلاش

سیماآندھرا میں پولنگ کے اختتام کے ساتھ مرکزی ٹیم سیما آندھرا میں دارالحکومت کی تلاش کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ مرکز نے ایک ماہرانہ کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے پہلے ہی کام کا آغاز کردیا ہے۔ رائلسیما اور ساحلی آندھرا میں مختلف مقامات پر دارالحکومت قائم کرنے کے حسن و قبح کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ پیانل نے پہلے ہی وشاکھا پٹنم ، راجمندری ، وجئے واڑہ ، گنٹور ، اونگول ساحلی آندھرا اور کرنول تروپتی رائلسیما میں مابعد تقسیم ریاست دارالحکومت کی تلاش کی جارہی ہے ۔ مختلف گروپس ماباقی آندھرا میں دارالحکومت اپنے شہروں میں قائم کرنے کے مطالبے کررہے ہیں۔ وشاکھا پٹنم میں ایک گروپ نے دو روز قبل جب ماہرانہ کمیٹی نے دورہ کیاتھا احتجاج منظم کیا ۔ سابق وزیر ٹی جی وینلٹیش جنہوں نے تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کرلی کرنول میں دارالحکومت قائم کرنے کی حمایت کی ہے ۔ 1956میں آندھرا پردیش کے قیام سے قبل کرنول دارالحکومت تھا۔ سیماآندھرا کے سرحدیں ،اوڈیسہ ، ٹامل ناڈو ،اور کرناٹک اور دارالحکومت ریاست کے تمام علاقوں سے مساوی فاصلہ پر ہونا چاہئے ۔ یہاں انفراسٹر کچر بھی ہونا چاہئے یہ کام مشکل ثابت ہوگا ۔ مبصرین نے یہ بات بتائی۔

Committee in search of new Capital for Seemandhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں