امریکی مقابلے میں جنگی طیارے کے ڈیزائن کی تیاری - صابو صدیق کالج کو انعام اول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-08

امریکی مقابلے میں جنگی طیارے کے ڈیزائن کی تیاری - صابو صدیق کالج کو انعام اول

ممبئی
ایس این بی
انجمن اسلام صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ کے مسلم طلباء نے امریکہ میں منعقدہ ایک مقابلے میں شرکت کر کے جنگی طیارے کا ڈیزائن تیار کیا جس کے بعد انہیں اول مقام کا حقدار قرار دیا گیا۔ جس سے نہ صرف ملک کا نام پوری دنیا میں مشہور ہوا ہے بلکہ پوری ملت کے لئے یہ قابل رشت بات ہے کہ کالج کے طلباء نے امریکہ میں علمی سطح پر منعقدہ ہوائی جہا ز کے ڈیزائن تیار کرنے والے مقابلے میں ایک نئے جنگی طیارے کا ڈیزائن تیار کیا اور پوری دنیا میں اول مقام حاصل کیا۔ مہاراشٹر میں مسلمانوں کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے انجمن اسلام کی جانب سے چلائے جانے والے محمد حاجی صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ کے طلباء نے امریکہ میں امریکہ کے ٹیکساس شہر میں منعقدہ مقابلے میں شرکت کی تھی ۔ جس میں ملک کے 25نامور کالج کے طلباء جس میں آئی آئی ٹی کانپور ، ویلورانسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے علاوہ پوری دنیا میں واقع انجینئرنگ کالج کے طلباء نے شرکت کی تھی۔ گزشتہ ماہ منعقدہ اس مقابلہ کا انعقاد لوکٹ مارٹنگ نامی ادارہ کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ جو ہوائی جہازوں کے ڈیزائن کو منظوری دیتا ہے ۔ گزشتہ روز اپنے دورہ امریکہ سے واپسی پر کالج کے ان طلباء جو انجمن اسلام کی جانب سے مختلف اعزازات و انعامات سے بھی نوازا گیا ۔مقابلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے بتایا کہ یہ نہ صرف پوری قوم کے لئے فخر کا مقام ہے بلکہ اس مقابلے میں ہمارے کالج کے طلباء کی فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے سے پورے ملک کا سر عالمی سطح پر اونچاہوا ہے اور ہم نے یہ ثابت کردیا کہ ہندوستانیوں اور مسلم طلباء میں صلاحیت کا فقدان نہیں ہے ۔ کالج کے آٹو موبائل انجینئرنگ کے طلباء نے اساتذہ کرام کی رات و دن کی محنت ومشقت کے بعد یہ ڈیزائن تیار کیا تھا جسے مقابلے میں شامل ہر فرد نے پسند کیا اور مقابلے کے تمام ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے صابق صدیق کے طلباء کو اول انعام کا حق دار قرار دیا ۔ اس موقع پر انجمن اسلام کے نائب صدر عباس ہٹاؤکر ، چیئرمن بورڈ آف ووکیشنل ٹریننگ رفیق نائک اور پرنسپل محی الدین احمد نے طلباء کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے شاندار مستقبل کے لئے خصوصی طور پر دعائیں بھی کیں اور کہا کہ متذکرہ مقابلہ ہمارے طلباء کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اور انڈر گریجویٹ و گریجویٹ طلباء کی مدد سے تیار کئے جانے والے جنگی طیارے کی تیاری اور پھر اسے چلانے کے لئے کالج کو ایک دشوار گزار مرحلے سے گزرنا پڑا لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہوا کہ ہمیں ہر قدم پر اس میں کامیابی و کامرانی حاصل ہوئی ۔ جنگی طیارے کی ڈیزائن تیار کرنے والی ٹیم نے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر سنجے کمار کی سربراہی میں ڈیزائن تیار کیا تھا جس کے کپتان ادیتہ اجیان تھے جب کہ دیگر اراکین میں عمران مرچنٹ ، عبدالقادر پوناوالا ، حسین شیخ ، مزمل سرکھوت ، درپن اگروال ، افسان گجراتی اور سارنگ بدر شامل ہیں۔ صدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی نے مزید کہا کہ لڑاکو ہوائی جہاز کا ڈیزائن تیار کرکے ایک جانب جہاں عالمی سطح پر ہم نے پہلا مقام حاصل کیا وہیں دوسری جانب امریکہ میں ہی ایڈوانس کلاس میں بھی ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں صابو صدیق کے طلباء نے جو پروجیکٹ پیش کیا اسے عالمی سطح پر ساتویں مقام حاصل ہوا تھا اور پورے ایشیاء میں اسے اول انعام کا حق دار قرار دیا تھا ۔ اس مقابلے میں بھی آئی آئی ٹی کانپور کے علاوہ پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال، چین جاپان اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی ٹیمیں بھی شامل تھیں ۔اس مقابلے میں کالج کے پروفیسر دلیپ تلوی کی سربراہی میں جن طلباء نے حصہ لیا تھا اس میں مصطفی ہتھیاری(کپتان)،ثقلین صدیقی، اطہر واجوشی ، ہر شد بانو شالی، عبدالکریم سارنگ ،حنیف شیخ، شہزاد کیلا والا، فہیم چودھری ، منیش شکلا ، ضمیر انصاری ، اسماء خان اور شازیہ شیخ شامل ہیں جو میکنیکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ کے شعبہ میں زیر تعلیم ہیں۔ا

Indian students win awards in aero-design contest in US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں