مکہ مدینہ میں بھوپال کے شاہی اسٹیٹ کے رباط میں فائیو اسٹار جیسی سہولتیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-08

مکہ مدینہ میں بھوپال کے شاہی اسٹیٹ کے رباط میں فائیو اسٹار جیسی سہولتیں

بھوپال
پی ٹی آئی
ماضی کے بھوپال کے شاہی اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے تقریباً250عازمین حج کے دوران سعودی عرب میں رباط میں اس سال فائیو اسٹار جیسی سہولتیں حاصل ہوں گی۔ مرحوم منصور علی خاں پٹودی کی دختر صبا سلطان نے جو اوقاف شاہی کی متولی ہیں حال ہی میں اس کے کام کو غیر مرکز کوز کردیاتھا اور اس کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے ایک پانچ رکنی عاملہ بورڈ تشکیل دیا تھا۔ جن میں سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ میں رباط کے مسائل شامل تھے۔ صبا نے عاملہ بورڈ کے ایک رکن سکندر حفیظ خاں کو اختیار دیا تھا کہ رباط کے مسائل کا جائزہ لیں اور سعودی عرب میں عازمین حج کو رہائش فراہم کریں۔ سعودی عرب سے لوٹنے کے بعد کل شام نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے بھوپال، رائے سین اور سیہورے اضلاع کے بشمول سابق نواب اسٹیٹ کے 2014کے عازمین حج کو اس بار فائیو اسٹار سطح کی سہولیات حاصل ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حج کے دوران موجودہ رباط بلڈنگ اس سال کے اختتام پر مکہ کی توسیع کے لئے منہدم کردی جائے گی ۔ خان نے کہا کہ انہوں نے وہاں ایک عمارت کی شناخت کی ہے اور موجودہ عمارت کے بدلہ میں اس کی خریدی کی ایک تجویز پیش کی ہے جو اس سال کے اختتام میں منہدم کردی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں