یو این آئی
یوکرین کے عبوری وزیر اعظم آرسینی یتسینوف نے اڈیسا تشدد واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روس اس طرح کے تشددکے واقعات کو انجام دے کر ان کے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔ جمعہ کو پیس آئے اس واقعہ میں40افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ عبوری وزیر اعظم نے اس واقعہ کے سلسلہ میں گرفتار60سے زائد افرادکو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ اڈیسا میں ہوا اسی طرح کے واقعات یوکرین کے مشرقی علاق کے دوسرے مقامات پر بھی ہورہے ہیں اور روس اس طرح کے واقعات سے اس ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ، ان کے مطابق مشرقی علاقہ پر حکومت کا کنٹرول مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے لیکن وہاں کے حالات میں بہتری کا انحصار عوام پر ہے۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں