یو این آئی
نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن نے مشتبہ بوکر حرام جنگجوؤں کے ذریعہ اغوا کی گئیں276اسکولی طالبات کی تلاش اور ان کی بحفاظت رہائی کے لئے بین الاقوامی مدد طلب کی ہے۔ جوناتھن نے امریکی صدر بارک اوباما سمیت دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں برطانیہ ، فرانس اور چین سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔ اپنے شہریوں کی تنقید کا سامنا کررہے جوناتھن نے کہا کہ یہ ان کے ملک کے لئے مشکل وقت ہے اور وہ اس چیلنج سے جلد نکل جائیں گے ۔ انہوں نے شہریوں کی برہمی کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اغوا کا یہ واقعہ ملیشیا کے طیارہ کی طرح پراسرار نہیں ہوگا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں