اپوزیشن بنانے کے لئے اتحاد - حریف جماعتوں پر مودی کا طنز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-18

اپوزیشن بنانے کے لئے اتحاد - حریف جماعتوں پر مودی کا طنز

وارانسی
پی ٹی آئی
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کے بعد نریندر مودی نے آج اپنے حریفوں کی شکست پر طنز کتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بنانے کے لئے ایک اتحاد قائم کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے دریائے گنگا کے کنارے اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر حکومت تشکیل دینے کے لئے اتحاد بنائے جاتے ہیں لیکن اب اپوزیشن بنانے کے اتحاد قائم کیاجارہا ہے ۔ ملک کے عوام نے ان کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ۔ ماں گنگا کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں کے بلاوے پر ہی وہ یہاں سے مقابلہ کرنے کے لئے آئے ہیں اور بھگوان کی مرضی تھی کہ وہ یہاں آئیں اور ندی کو صاف کریں اور اس دھارمک شہر کے دوسرے کام انجام دیں تاکہ اسے ملک کا تہذیبی مرکز بنایا جاسکے۔ گنگا آرتی میں حصہ لیتے ہوئے آج شام انہوں نے کہا کہ وہ مذہبی اہمیت رکھنے والے اس شہر کو ایک بڑے سیاحتی مرکزمیں تبدیل کریں گے ۔ اس دوران مودی نے کاشی وشواناتھ مندر میں پوجا کی ۔ اس کے بعد مودی نے شلوکون اور شنکوں کی گونج میں تقریباً نصف گھنٹے تک گنگا آرتی میں حصہ لیا ۔ مودی کے ساتھ بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ ، ان کے قریبی مددگار امیت شاہ اور پارٹی کے اتر پردیش صدر لکشمی کانت باجپائی موجود تھے ۔ مودی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی محض5سال کا معاہدہ نہیں ہے۔

Narendra Modi says rivals need alliance to form Opposition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں