ساٹھ لاکھ رائے دہندوں نے نوٹا کا استعمال کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-18

ساٹھ لاکھ رائے دہندوں نے نوٹا کا استعمال کیا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لوک سبھا انتخابات میں تقریباً60لاکھ رائے دہندوں نے"ان میں سے کوئی نہیں،(NOTA) بٹن دبایا۔ یہ تعداد21پارٹیوں کو حاصل ہونے والے ووٹوں سے زیادہ ہے ۔ واضح رہے کہ موجود پارلیمانی انتخابات میں پہلی مرتبہ نوٹا کا بٹن متعارف کرایا گیا ہے ۔ حق رائے دہی سے استفادہ کے دوران ملک کے زائد از 59,97,054رائے دہندوں نے الکٹرانک ووٹنگ مشین پر نوٹا کا بٹن دبایا جو543نشستوں کے لئے ان انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کے1.1فیصد کے مساوی ہے ۔ نوٹا کے تحت ڈالے گئے ووٹوں کا فیصد اور تعداد ان انتخابات میں مقابلہ کرنے والی جماعتوں بشمول جنتا دل(یو) ،سی پی آئی، جنتادل(ایس )،ایس اے ڈی اور دیگر کو ڈالے گئے ووٹوں کے مساوی ہے ۔ پڈوچیری میں سب سے زیادہ رائے دہندوں نے نوٹا کا استعمال کیا جہاں مجموعی ووٹنگ3فیصد ہوئی ۔ ان ووٹوں کی تعداد22268ہوتی ہے ۔ اس کے بعد میگھالیہ کا نمبر ہے جہاں2.8فیصد(30,145) رائے دہندوں نے نوٹا کا استعمال کیا ۔ گجرات میں1.8فیصد(4,54,880) ،چھتیس گڑھ میں1.8فیصد(2,24,889)، دادر اور نگر حویلی میں1.8فیصد(2,962) رائے دہندوں نے نوٹا کا استعمال کیا۔

About 60 lakh voters chose NOTA in Lok Sabha polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں