عوام کے اقدامات کمتر ہوتے ہیں ان کی ذات نہیں - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-08

عوام کے اقدامات کمتر ہوتے ہیں ان کی ذات نہیں - راہول گاندھی

امیٹھی
پی ٹی آئی
راہول گاندھی نے آج ان کی بہن پرینکا کے"نیچ راج نیتی" تبصرہ کو نریندر مودی کی جانب سے ان کی ذات پر حملہ قرار دئیے جانے پر تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کے کرم نیچ ہوتے ہیں ذات نیچ نہیں ہوتی۔ راہول گاندھی سے جب پرینکا گاندھی کے مودی کے بارے میں نیچ راج نیتی طعنہ سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں ںے کہا کہ ذات نہیں کرم نیچ ہوتے ہیں ۔ راہول نے مزید کہا کہ نیچ سوچ ہوتی ہے ۔غصہ کی سوچ ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااحتیاط بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نے کل پرینکا کے حملہ کا جواب دینے ذات پات کارڈ کھیلا تھا اور سوال کیا تھا کہ کیا کسی نیچ ذات میں پیدا ہونا جرم ہے۔ مودی نے کہا تھا کہ میں اس بات کی تردید نہیں کرسکتا کہ میں نیچ ذات میں پیدا ہو ا لیکن کیا نیچ ذات میں پیدا ہونا جرم ہے۔نیچ ذات کا ہونے کے باوجود کیا میں نے کسی کی توہین کی ۔ مجھ پر ایسا الزام کیوں لگایا جارہا ہے ۔ پرینکانے پیر کے دن مودی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ مودی نے امیٹھی میں اپنی تقریر کے دوران ان کے شہید والد راجیو گاندھی کی توہین کی ہے ۔ انہوں نے بی جے پ کے وزارت عظمیٰ امیدوار پر نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ قبل ازیں راہول گاندھی آج فرصت گنج ہوائی پٹی پر پہنچے اور انتخابات کا جائزہ لینے پولنگ مراکز کا دورہ کیا ۔ دریں اثناء عام آدمی پارٹی امیٹھی لوک سبھا حلقہ کے امیدوار کمار وشواس نے کہا کہ ان کی تقاریر سننے کے بعد مودی نے تقریر کرنا سیکھا ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ جھاڑو امیٹھی میں تمام مخالفین کا صفایا کردے گی ۔ بی جے پی امیدوار سمرتی ایرانی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی کامیابی کا یقین ہے کیوں کہ امیٹھی کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ صرف بی جے پی ہی ترقی کو یقینی بناسکتی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں