ہندوستان سے عنقریب سوپر جمبو کی پروازیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-08

ہندوستان سے عنقریب سوپر جمبو کی پروازیں

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سنگا پورایئر لائنز نے ہندوستان میں پہلی بار ایر بسA-380پروازوں کے لئے زیادہ سے زیادہ مسافرین کو راغب کرنے کے مقصد سے تعارفی پیشکشوں بشمول خصوصی کراوں اور فضائی سفر کی طوالت اور وقفہ کے اعتبار سے بونس کا اعلان کیا ہے ۔ سنگا پور ایئر لائنز کے جنرل منیجر ۔انڈیا ڈیوڈ لاؤ نے بتایا کہ"ممبئی اور نئی دہلی سےA-380پروازوں کی شروعات ہمیں یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم ہندوستانی فضائی مسافرین کو دنیا کے بہترین فضائی سفر کے تجربہ سے ہمکنار کریں۔ نئے پیشکشوں میں موجودہ اور نئے مسافرین کے لئے زائد ڈسکاؤنٹس شامل ہیں۔سنگاپور ایرلائنز،30مئی(2014) سے ہندوستان کے لئے نئی دہلی اور ممبئی سے سنگا پور تک مسافرین کو پہنچانے والی پہلی اور سب سے بڑی عالمی ایر لائنز بن جائے گی۔ گزشتہ جنوری میں حکومت نے ملک میں ایر بسA-380پروازوں کی اجازت دے دی تھی ۔ وزارت شہری ہوا بازی نے2008میں نافذ کردہ امتناع اٹھا لیا ہے ۔ یہ امتناع اس بنیاد پر عائد کیا گیا تھا کہA-380کی پروازوں سے ہندوستانی مسافر ایئر لائنز کے مفاد کے خلاف کام کرسکتی ہیں۔ دیگر اہم بین الاقوامی ایر لائنز جیسے ایمریٹس اور لفتھا نسانے مختلف بین الاقوامی روٹس پر ہندوستان سےA-380کی پروازوں کا اہتمام کرنے سے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بحالت موجودہA-380طیاروں کی پروازوں کے لئے درکار انفراسٹر کچر ملک کی صرف4طیران گاہوں یعنی دہلی، ممبئی حیدرآباد اور بنگلور کی طیران گاہوں پر ہے ۔ مذکورہ سوپر جمبو طیارہ میں853مسافرین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

Superjumbo A-380s to start flying in India soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں