ہندوؤں کے مذہبی مقامات کا تحفظ - پاکستانی پارلیمنٹ میں قرار داد منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-17

ہندوؤں کے مذہبی مقامات کا تحفظ - پاکستانی پارلیمنٹ میں قرار داد منظور

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان میں مندروں پر سلسلہ وار حملوں کے درمیان قومی اسمبلی میں مذہبی اقلیتوں بشمول سکھوں اور ہندؤں کے تحفظ کے لئے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے۔ ہندو قانون ساز رمیش کمار ونکاونی نے جن کا تعلق حکمراں پاکستان مسلم لیگ نوازسے ہے ، کل ایوان زیریں میں کئی جماعتوں کی تائید سے ایک قرار داد پیش کی تھی، جس میں حکومت سے مذہبی مقامات پر خصوصی سیکوریٹی عملہ متعین کرنے کی اپیل کی گئی ۔ ایوان نے اقلیتوں کے مقدس مقامات ، لاڑکانہ میں دھرمشالاؤں اور ٹیٹ چوک میں ہنومان مندر پر حملہ کی سخت مذمت کی ۔

Pakistan NA passes resolution requesting govt to protect holy sites of religious minorities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں