آئی اے این ایس
دنیا بھر کے سرکردہ قائدین نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ۔ بی جے پی کو بھاری نشستوں پر کامیابی کو لے کر امریکی صدر بارک اوباما نے نریندر مودی کو فون کے ذریعہ مبارکباد پیش کی ۔ اوباما نے کہ اکہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کی عوام نے فیصلہ کن ووٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان عالمی سطح پر بہتر رول ادا کرے گا۔ دونوں قائدین نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تعلقات اور عالمی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔ آسٹریلیا سے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے بھی بی جے پی کی تاریخی کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد دی ۔ آسٹریلیائی وزیر اعظم نے اپنے پیام میں کہا کہ میں نے نریندر مودی سے بات چیت کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ظاہر کرتا ہوں ۔ انہوں نے اپنے دفتری اکاؤنٹ کے ذریعہ یہ پیام روانہ کیا ہے۔ آسٹریلیائی ریڈیو کے مطابق بریسبین میں منعقد ہونے والے جی20سمٹ میں شرکت کے لئے مودی کو مدعو کیا گیا۔ ادھر برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹوئٹر کے ذریعہ بی جے پی کی شاندار کامیابی پر نریندر مودی کومبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزیدمستحکم بناتے ہوئے دونوں ممالک کی ترقی کے لئے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور ہندوستان میں حال ہی میں ختم عام انتخابات میں بی جے پی کی’’متاثر کن‘ کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ۔ بات چیت کے دوران نواز شریف نے مودی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے نریندر مودیسے آج سہ پہر فون پر بات کی اور بی جے پی کی متاثر کن کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور اپوزیشن بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیاء نے بھاری اکثریت کے ساتھ خط اعتماد حاصل کرنے پر نریندر مودی کو مبارکباددی ۔ اسی طرح افغانستان کے صدر حامد کرزئی ‘سری لنکا کے صدر مہندرا راجہ پکسے اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو ودیگر نے بھی قائدین نے بھی مودی کو مبارکباد پیش کی۔
World Leaders Congratulate Narendra Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں