ایران دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک - بنجامن نتن یاہو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-17

ایران دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک - بنجامن نتن یاہو

یروشلم
پی ٹی آئی
اسرائیل کے جنگباز وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے ایران کو سب سے بڑا دہشت گرد ملک قرار دا ۔ اسرائیل نے آج بڑی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ ایران کے’’ایت اللہ‘‘ حکمرانوں کو نیوکلیر بم حاصل کرنے نہ دیں ۔ وزیر اعظم اسرائیل نے ایران کو سب سے بڑا دہشت ملک قرار دیا ۔ وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا کہ ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان نیو کلیر پروگرام کے مسئلہ پر مذاکرات جاری ہیں۔ وزیر اعظم اسرائیل نے بڑی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک بات ذہن میں رکھیں کہ آیت اللہ حکمرانوں کو نیو کلیر بم حاصل کرنے کا موقع نہ دیں ۔ وزیر اعظم کے دفترنے وزیر اعظم نتن یاہو کے حوالے سے کہا کہ نتن یاہو امریکہ وزیر دفاع چک ہیکل سے ملاقات کی اور اس بات پر زور دیاکہ ایران کے آیت الہ حکمرانوں کو نیو کلیر بم حاصل کرنے کا موقع نہ دیں ۔ وزیر اعظم یاہواورامریکی وزیر دفاع چک ہیگل کی ملاقات یہاں ہوئی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاکہ ایران آج کی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اس کو نیو کلیر بم بنانے کی اجازت نہ دیں ۔ ایران کو نیو کلربم حاصل کرنے یا بنانے کی اہلیت حاصل کرنے کا موقع نہیں دینا چاہئے ۔ امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں جو بھی ممکن کیا جائے گا کیونکہ امریکہ بھی یہی چاہتا ہے کہ ایران نیو کلیر حاصل نہ کرسکے ۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے وزیر اعظم اسرائیل سے کہا کہ ہم آپ کو اور اسرائیل کے عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ایران کو نیو کلیر بم حاصل کرنے سے روکناامریکہ کا بھی منشا ہے اور اس مقصدکو حاصل کرنے جو بھی کہاجاسکتا ہے وہ کیا جائے گا اور انہوں نے کہا کہ اس عہد پر ہم قائم ہیں کہ ایران کونیو کلیر بم حاصل کرنے سے روکا جائے ۔ امریکہ کے وزیر دفاع نے ایک ایسے وقت اسرائیل کا دورہ کیا جب کہ ویانا میں ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان مذراکرات جاری ہیں۔ ایران نے متنازعہ نیو کلیر پروگرام پر ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ۔ چھ بڑی طاقتوں امریکہ’روس‘چین‘فرانس ‘برطانیہ اورجرمنی کے نمائندے ایران کے نمائندوں سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ان مذاکرات کے ذریعہ ایک طویل معاہدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے ذریعہ ایران کی نیو کلیر اہلیت کو محدود کردیا جائے گا۔ چہار شنبہ کے دن یہ مذاکرات شروعہوئے۔اسرائیل ‘ایران سے مذاکرات کا مخالفہے ۔اسرائیل نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو وہ تنہا ایران کے نیو کلیر مراکز پر پیش بندی حملہ کردے گا ۔ وزیر اعظم اسرائیل نے کہا کہ ایران کے صدرحسن روحانی کی حکومت کے ساتھ مغربی ممالک کے مذاکرات غیر اہم ہیں کیونکہ ایران میں اصل اختیار رہنمائے اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو حاصل ہے ۔ ایران میں ان کا حکم ہی آخری اور حتمی ہوتا ہے۔لہذا حسن روحانی کی حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی کچھ زیادہ اہمیت نہیں۔

'Iran's the foremost terrorist state of our time', Benjamin Netanyahu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں