پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 20-may-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-20

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 20-may-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-may-20

اعتماد نیوز
اسپیشل آفیسر ریاستی وقف بورڈ شیخ محمد اقبال نے بتایاکہ عر ش محل کشن باغ کی اراضی جو درگاہ حضرت میر محمود اولیاء ؒ کے تحت ہے اس وقف اراضی کے حصول کے سلسلہ میں کلکٹر رنگا ریڈی اور سائبر آباد و حیدرآباد پولیس کا اشتراک و تعاون حاصل کیا جائے گا۔ شیخ محمد اقبال نے بتایا کہ حالیہ واقعات کے بعد تقریباً10سال بعد دوبارہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ علاقہ کی جائیداد وقف ہے ، لیکن اس کی بازیابی کے سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ ریاستی وقف بورڈ مذکورہ اراضی کے سلسلہ میں ایک رپورٹ طلب کررہا ہے جس کے بعد بازیابی کے اقدامات کا آغاز کردیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ریاست بھرمیں جو اراضیات سرکاری قبضوں اور خانگی افراد کے قبضوں میں ہے ان کی بازیابی کے لئے تمام کلکٹرس کے ساتھ دوبارہ مراسلت اور مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے انتخابات کی وجہ سے سارا انتظامیہ مصروف تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ درگاہ حضرت یوسفینؒ کے متولی کے خلاف تحقیقات کے لئے جو مدت مقرر کی گئی تھی اس درمیان تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور تحقیقاتی عہدیدار نے اپنی رپورٹ میں یہ کہا ہے کہ جو الزامات متولی کے خلاف وضع کئے گئے تھے وہ ثابت ہوچکے ہیں اس لئے ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے درگاہ حضرات یوسفین ؒ کے متولی کی حیثیت سے فیصل علی شاہ کو برخاست کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیاگیا ہے اور طریقہ کار کے تحت وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردی گئی ہے ۔ ایک ہفتہ کی مدت کے بعد ان کی تولیت ختم کردی جائے گی۔

اعتماد نیوز
عثمانیہ یونیورسٹی نے مسٹر سید فاضل حسین کو انکے مقالے’’ اردو صحافت۔نئے امکانات‘‘ کے لئے ڈاکٹر آف فلاسفی( پی ایچ ڈی) کا مستحق قرار دیا ۔ مسٹر سید فاضل حسین پرویز نے اپنا مقالہ پروفیسر فاطمہ بیگم پروین سابق صدر شعبہ اردو آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی کی نگرانی میں پیش کیا ۔ جس میں اردو صحافت کے ماضی، حال اور مستقبل کا احاطہ کیا گیا ۔ پرنٹ ، الکٹرانک اور سوشیل میڈیا کے اردو صحافت پر اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔ اردو صحافت کے فروغ میں مذہب ، ادب ، جاسوسی ادب ، ادب اطفال ، اردو صحافت اور خواتین ، اردو صحافت اور قومی یکجہتی ، اسپورٹس ، فلم ، جرائم اور قانون و انصاف پر مبنی خبروں اور مضامین کی اہمیت پیش کیا گیا ۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد مقالہ ہے جس میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی تصاویر کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔ مسٹر سید فاضل حسین پرویز1980سے پیشہ صحافت سے وابستہ ہیں ۔ اپنے کیرئیر کا آغاز رہنمائے دکن سے کیا ور بیس برس تک اس سے وابستہ رہے ۔1999ء سے گواہ اردو ویکلی اور ان کی زیر ادارت شائع ہورہا ہے ۔ وہ میڈیاپلس کے مینجنگ پارٹنر ہیں، جومسلم انتظامیہ کے تحت ہندوستان کی گنی چنی پبلک ریشنز اوراڈورٹائزنگ ایجنسیوں میں سے ایک ہے ۔مسٹر سید فاضل حسین پرویز نے پروفیسر فاطمہ بیگم پروین کے علاوہ صدرشعبہ اردو پروفیسر عطیہ بیگم، پروفیسر میمونہ سعید ، پروفیسر مجید بیدار ، پ روفیسر تاتار خان ، ڈاکٹر معید جاوید سے اظہار تشکر کیا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں