ہند - نیپال تعلقات میں مزید استحکام کی امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-20

ہند - نیپال تعلقات میں مزید استحکام کی امید

نیپال کے وزیر اعظ سشیل کوئرالا نے آج ہندوستان کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کے لئے مدعو کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مودی کی قیادت میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین باہمی تعقلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ کوئرالا نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر مودی کومبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ کوئرالا کی وزارت خارجی امور کے مشیر دنیش بھٹارائے نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ کوئرالا نے بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ اور مودی دونوں کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔ اسی طرح نیپال کی یوسی پی این ، ماؤ نواز پارٹی کے لیڈر بابو رام بھٹا رائے نے بھی مودی کو فون کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ بھٹا رائے سے بات چیت کے دوران مودی نے کہا کہ وہ اپنی میعاد کے دوران اقتصادی ایجنڈہ پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے نیپال کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے ۔ مودی نے کہا کہ میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی جانب سے بھرپور کوشش کروں گا ۔ بھٹا رائے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مودی کے دور میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے ۔ بھٹا رائے نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مودی کے تریقاتی ایجنڈہ سے نیپالی عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

Koirala, Khanal congratulate Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں