جموں میں خط قبضہ پر پاکستانی ساختہ زمینی سرنگیں برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-20

جموں میں خط قبضہ پر پاکستانی ساختہ زمینی سرنگیں برآمد

ریاست کے سرمائی دارالحکومت میں اکھنورکے خور علاقہ میں واقعہ قبضہ پر فوج کے جوانوں نے آج پاکستان کی تیار کردہ زمینی سرنگیں برآمد کی ہیں۔ذرائع نے یہاں یو این آئی کوبتایا کہ خور علاقہ کے سب سیکٹرکیری میں واقعناتھومبہ علاقہ میں کل ایک زمینی سرنگ کے دھماکے اور سرحد پار سے فائرنگ میں ایک جوان کی ہلاکت اور دیگر دو جوان زخمی ہونے کے پس منظرمیں آج صبح ہندوستانی فوجیوں نے تلاشی کاروائی شروع کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشیوں کے دوران علاقہ میں ابھی تک پانچ زمینی سرنگوں کا پتہ چلاکر برآمد کیاگیا۔برآمد کردہ سرنگیں پاکستان میں تیارکردہ ہیں۔یہ اندیشہ ظاہرکیا گیاکہ سخت گزار علاقہ ،گھنے جنگل اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھا کرسرحدی باڑھ کے ساتھ طلایہ گردی کرنے ولاے فوجیوں کو نقصان پہچانے زمینی سرنگیں نصب کی گئی ہیں ۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے اب اپنی حکمت عملی بدل دی ہے اورفوجی جوانوں کو نشانہ بنانے سرحدکے ساتھ ساتھ آئی ای ڈیز اورزمینی سرنگیں نصب کررہا ہے ۔ فوجی عہدیداروں سے ربط کرنے پر وہ اس واقعہ پر مہر بہ لب ہیں۔
دریں اثناء سرینگر سے یواین آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب سرحد ی ضلع کپوراہ میں سیکوریٹی فورسیس نے عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کاپتہ چلاکر جنگی اسلحہ اورسازو سامان برآمدکیا۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے یہاں یہ بات بتائی ۔ ترجمان نے یہ بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے نوگام کے بوڈوبنگھاس ہفر ودا جنگل میں مشترکہ تلاشی کاروائی شروع کی ۔ طویل کاروائی کے بعد سیکوریٹی فورسیس نے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلایا اور ایک رائفل616کارتوس ، پانچ پستول معہ پچیس کارتوس، پندرہ ہینڈ گرینڈ ایک وائر لیس سیٹ ایک دور بین ایک بیاگ اور راشن کی بڑی مقدار برآمدکی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئیں اورمزید کہا کہ مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود سیکوسیکوریٹی فورسس اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے تھا۔

Army recovers 'Pak mines' along LoC in Jammu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں