ہندوستان سے مرچ کی درآمد پر سعودی عرب میں 30 مئی سے امتناع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

ہندوستان سے مرچ کی درآمد پر سعودی عرب میں 30 مئی سے امتناع

ریاض
آئی اے این ایس
سعودی عرب نے جو ہندوستان سے تازہ ترکاریاں درآمد کرنے والا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے‘ہندوستان سے مرچی کی درآمد پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ اس مرچی میں جراثیم کش ادویہ کی زیادہ مقدارمیں باقیات پائے جانے کے سبب یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ میڈیا نے آج یہ اطلاع دی۔ عرب نیوز نے یہاں سفارت خانہ ہند کے سکنڈ سریٹری برائے سیاسی و تجارتی امور سریندر بھگت کے حوالہ سے لکھا ہے کہ’’آئندہ30مئی سے(ہندوستان سے) مرچکی درآمد پر امتناع سے متعلق سعودی وزارت زراعت کے فیصلہ سے ہمیں مطلع کیا گیا ہے ۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے ہم سعودی حکام سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں‘‘۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت زراعت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ہندوستان سے پہنچنے والی ایک کھیپ کے نمونہ کی جانچ کے بعد‘ مرچ؍کالی مرچ کی درآمد پر امتناع کا فیصلہ کیا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ نمونہ میں جراثیم کش ادویہ کی باقیات‘زیادہ مقدار میں پائی گئیں ۔ وزارت زراعت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہاں حکام توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ ہندوستان سے ترکاریوں کی حالیہ کھیپوں میں جراثیم کش ادویہ کی باقیات کی سطح قابل اجازت سطحوں سے کہیں زیادہ تھیں۔ اگر یہی صورتحال باقی رہے تو حکومت سعودی عرب ‘مستقبل قریب میں کاروائی کرے گی۔ سعودی حکومت کے بیان کے بعد ہندوستان کے اگر یکلچرل اینڈ پراسسڈ فوڈ پراڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے برآمد کنندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس خلیجی ملک کی درآمدی شرائط کی پابندی کریں اور مرچ کی برآمد سے قبل اس کی جانچ کرلیں۔

Saudi Arabia bans import of Indian chili peppers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں