بنگال کی تقسیم کی کوشش کبھی برداشت نہیں کی جائے گی - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-08

بنگال کی تقسیم کی کوشش کبھی برداشت نہیں کی جائے گی - ممتا بنرجی

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو شمالی24پرگنہ میں تین ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کو مذہب اور ذات کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ ممتا بنر جی نے کہاکہ بایاں محاذ نے34سالہ دور اقتدارمیں بنگال کو بہت ہی پیچھے کردیا تھا اب ترقیاتی کام ہورہے ہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بایاں محاذ کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے ، کانگریس بدعنوانیوں سے گھری ہوئی ہے اوربی جے پی فرقہ واریت پھیلا رہی ہے ۔ ممتا بنر جی نے کہا کہ میں اپوزیشن سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ پالیسی کی بنیاد پر ہماری تنقید کریں۔ میں ان کے تمام سوالوں کے جواب دینے کے لئے تیارہوں۔مگربنگال کی تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کروں گی۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ کسی بھی بنگالی کو بنگلہ دیشی کے نام پر پریشان کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کروں گی ۔ ممتابنر جی نے کہا کہ سی پی ایم کے ترجمان اخبارات میں شارا چٹ فنڈ کے اشتہارات شائع ہوتے تھے اور کئی میڈیا ہاؤسیس اشتہار کے نام پر چٹ فنڈ کمپنیوں سے رقم لیتے تھے مگر کیا وہ اس رقم کا حساب دیں گے ۔ ہم نے ریاست کی آمدنی میں اضافہ کیا مگرمرکز ہم سے بہت ساری رقم لے لیتی ہے۔ بنگال کی عوام مرکز کے ذریعہ نظر انداز کیے جانے کا جواب دے گی ۔ممتا بنر جی نے کہاکہ مودی بنگالیوں کو نکال باہرکرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ اگر انہوں نے ایک بھی بنگالی کو چھونے کی کوشش کی تو میں خاموش نہیں بیٹھوں گی ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہر وہ شخص جسے بنگال میں پناہ ملی ہے وہ ہندوستان کا بااختیار شہری ہے ۔ سیکڑوں افراد آسام کے حالیہ فساد کی وجہ سے بنگال آگئے ہیں۔ ہم انہیں پناہ دیں گے ۔ یوپی، بہار ، آسام اور گجرات اور راجستھان کے ماڑواڑی یہاں رہتے ہیں۔ گجرات میں کتنے ممبر اسمبلی بنگال کے ہیں؟مگربنگال میں کئی ممبر اسمبلی اور ممبر پارلیمنٹ دوسری ریاستوں کے ہیںَ دمدم پارلیمانی حلقے میں پارٹی امیدوار سوگتا بوس کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بنگال کی کئی میڈیا ہاؤسیس نے ہمارے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے۔دریں اثنا یو این آئی کی ایک علیحدہ خبر کے بموجب ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج کہاکہ کتاب فروخت کر کے انہوں نے ذریعہ معاش چلائی ہے۔ نریندرمودی نے ممتا بنرجی سے کہا تھا کہ وہ اس شخص کی شناختاجاگرکریں جس نے ان کی پیٹنگ 1.8کروڑ روپے میں خریدی تھی۔ممتا نے کہا کہ میں اپنی کتابیں فروخت کرکے روزی روٹی چلاتی ہوں لیکن انہیں اس سے بھی مسئلہ ہے میری پیٹنگ سے جو رقم حاصل ہوئی اسے جاگوبنگلہ(ترنمول کانگریس کا ترجمان اخبار)کو دے دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی پینٹنگ کی تین نمائشیں لگائیں میری پینٹنگ سے جو پیسے آئے انہیں معذوروں کی فلاح اور وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں دے دیا گیا ۔ مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ نے بتایا کہ2011میں قبضہ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے پایا کہ غریبوں کو صحت کی بناد پر مدد نہ دینے کے لئے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں دولت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری پینٹنگ کی فروخت سے1.1کروڑ روپے وزیرا علیٰ راحت فنڈمیں دے دیے گئے ۔ ممتا نے کہا کہ انہوں نے 45کتابیں لکھی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی کتاب کی رائلٹی انہوں نے ہوڑہ ضلع میں آمتا کے کانڈوا تشددمتاثرین کو دی۔ وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے سات بار لوک سبھا رکن رہ چکیں ممتا نے کہاکہ سابق ممبر پارلیمنٹ کے ناطے ماہانہ50ہزار روپے ملنے والے پنشن کو میں نے گزشتہ تین برسوں سے نہیں لیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں