نیو یارک کے کالج طلبہ میں بنگالی زبان کی مقبولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-26

نیو یارک کے کالج طلبہ میں بنگالی زبان کی مقبولیت

نیو یارک
پی ٹی آئی
نیویارک کے سٹی کالج میں بنگالی زبان کے کورسس مقبول ہورہے ہیں ۔ یہاں طلبہ زبان اور اس کا کلچر سیکھنے کے لئے وبل انعام یافتہ بنگالی ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کی کتابوں کا مطالعہ کررہے ہیں ۔ کالج کے شعبہ بیرونی زبانوں کے انچارج کارلوس ریوبو نے کہا کہ نیو یارک کے سٹی کالج میں بنگالی زبان کے کورسس شروع کئے ہیں ۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد بنگالی زبان بولتے ہیں ۔ ہمارے پاس بنگالی زبان بولنے والے ایسے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کی ضروریات پوری نہیں کی گئیں ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کورسس کے بارے میں طلبہ کا رد عمل حوصلہ افزا ہے۔ کالج میں انگریزی ،چینی ، اوراسپینی کے بعد بنگالی چوتھی مقبول زبان ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں