بلدی انتخابات - پارٹی کے مایوس کن مظاہرہ پر ٹی آر ایس قائدین پریشان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

بلدی انتخابات - پارٹی کے مایوس کن مظاہرہ پر ٹی آر ایس قائدین پریشان

تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کو تلنگانہ کے7بلدیات میں ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوئی۔ اسمبلی حلقہ گجویل جہاں سے پارٹی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ نے مقابلہ کیا ہے وہاں اس جماعت کو9اور ٹی ڈی پی کو10نشستیں حاصل ہوئیں۔ اس مایوس کن مظاہرہ سے پارٹی کے اندرونی حلقوں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے جب کہ بظاہر نتائج کو اپنی کامیابی ظاہر کرتے ہوئے پیش کیاجارہا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کی تکمیل تک ووٹوں کی گنتی پر پابندی عائد کردی تھی اگر اسی وقت نتائج کااعلان کیا جاتا تو پارلیمانی اسمبلی حلقوں پر اس کے مزید منفتی اثرات پڑ سکتے تھے ۔ ٹی آر ایس جو اپنے آپ کو تلنگانہ کا چمپئن قرار دیتی ہے آج کے مظاہرے نے واضح کردیا کہ اس علاقہ میں ہنوز کانگریس کا موقف مضبوط ہے ۔ بلدیات کے انتخابات30مارچ کو منعقد ہوئے تھے ۔ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن بی ونود کمار نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بلدیات کے سطح پر قیادت کا فقدان رہا جس کے نتیجہ میں نتائج مایوس کن رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مقامی مسائل چھائے رہے ۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ عام انتخابات کے نتائج ٹی آر ایس کے موافق رہیں گے ۔ تنلگانہ کے53بلدیات پر ٹی آر ایس کو8اور کانگریس کو 21پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ کھمم کے ستوپلی اور مدھیرا بلدیات ، نلگنڈہ کے بھونگیر، کوداڑ، حضور نگر اور رنگا ریڈی کے پداعنبر پیٹ اور بنڈنگ پیٹ بلدیات میں ٹی آر ایس کو ایک بھی وارڈ پر کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔2005اور2009کے بلدی انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کا مظاہرہ بہتر نہیں رہا ۔ گذشتہ انتخابات میں دو بلدیات اور75وارڈس پر کامیابی حاصل کی تھی اور اب کانگریس کو526اور ٹی آڑ ایس کو313وارڈ پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ آج جیسے ہی ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوا پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے پیدا جوش میں کمی دیکھی گئی ۔ مسٹر چندر شیکھر راؤ وقفہ وقفہ سے پارٹی کے موقف سے واقفیت حاصل کررہے تھے ۔ مایوس کن مطاہرہ پر انہیں بھی بڑا تعجب ہوا۔ پارٹی کے سربراہ نے سینئر قائدین سے اس سلسلہ میں مشاورت بھی کی اور وجوہات دریافت کئے ۔ انہوں نے مایوس پارٹی قائدین کو دلاسہ دیا کہ بلدی انتخابات مقامی مسائل پر منعقد ہوئے ۔16مئی کو پ ارلیمنٹ اور اسمبلی کے نتائج پارٹی کے موافق رہیں گے۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت تشکیل دے گی اور پارلیمنٹ میں اسے10تا12نشستیں حاصل ہوں گی۔

Worst fears of TRS come true

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں