وارانسی میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے رائے دہی میں حصہ لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

وارانسی میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے رائے دہی میں حصہ لیا

وارانسی میں آج مسلم رائے دہندوں کی کثیر تعداد نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ اس حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمیٰ نریندرمودی کو عام آدمی پارٹیکے لیڈر اروند کجریوال اور کانگریسی امیدوار اجئے رائے سے سخت چیلنج درپیش ہے ۔ مسلم رائے دہندوں کی کثیر تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں ، جن میں کوئی خواتین برقعہ پوش تھیں ۔بعض ضعیف افراد نے بھی پولنگ بوتھس پر وہیل چیر پر پہونچ کر ووٹ ڈالا۔ بتایاجاتا ہے کہ کجریوال کوعلماء کی تائید کے بعد رائے دہی میں مسلم رائے دہندوں کی کثیر تعداد کے حصہ لینے کی توقع ظاہربھی کی جارہی تھی۔ مفتی بورڈ نے کل مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اے اے پی کے انتخابی نشان’’جھاڑو‘‘ کو ووٹ دیں ۔ مفتی بورڈ نے اروند کجریوال کو ایک ’’دیانتدارشخص‘‘ قراردیا۔ وارانسی میں رائے دہندوں کی ایک بڑی تعداد مسلمانوں کی ہے ۔ قبل ازیں یہ سمجھا گیا تھا کہ مسلمانوں کے ووٹ ‘کجریوال اور اجئے رائے کے درمیان تقسیم ہوجائیں گے۔ وارانسی میں پولنگ کا تناسب56فیصد شمار کیا گیا ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ’’یہ باری رائے دہی معلوم ہوتی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک میں اب تک لوک سبھا انتخابات میں آج کی رائے دہی کا ریکارڈ تناسب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال1984میں64.01فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ لیکن آج کی پولنگ کا تناسب اب تک کے انتخابات کا سب سے زیادہ ریکارڈ ہے ۔دریں اثناء وارانسی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب اہم حلقہ ورانسی میں پولنگ ختم ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کے امیدوار اروند کجریوال نے جنہوں نے وزیرا عظم کے عہدہ کے لئے بی جے پی امیدوار نریندر مودی کو چیالنج کیا ہے ، رات دیر گئے جاری ایک بیان میں کہا کہ مذہبی اہمیت کے حامل شہرکاشی میں انہیں جو محبت ملی ہے اسے وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام بوتھ والینٹرس اور دوسرے مقام سے آنے والے والینٹرس کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے محنت کی ہے اور بے پناہ کوششیں کی ہیں۔کجریوال وارانسی میں تقریباً ایک ماہ گزارنے کے بعد آج شام دہلی واپس ہوگئے۔ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی لیڈر نے کہا کہ وہ دو دنوں کے اندر وارانسی واپس لوٹیں گے اورگنتیکے دن یعنی 16مئی کو ورانسی میں ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں راست مقابلہ مودیکے خلاف تھا اور کانگریس کے امیدوار اجئے رائے مقابلہ میں نہیں ہیں۔

Muslims vote in large numbers in Varanasi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں