مغربی بنگال میں بی جے پی کا ووٹ بڑھنے سے مسلمان فکر مند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-16

مغربی بنگال میں بی جے پی کا ووٹ بڑھنے سے مسلمان فکر مند

کولکاتا
ایس این بی
مغربی بنگال میں بی جے پی نے دھیرے دھیرے اپنی جگہ بنالی ہے ۔ گزشتہ مرتبہ ریاست میں بی جے پی کو چھ فیصد ووٹ تھا ۔ اس بار اس کے ووٹ میں پندرہ فیصد سے بیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے اس بار بی جے پی کو یہاں کی کئی سیٹوں سے کامیابی مل جائے۔ ویسے بھی اب تک جن چار ایجنسیوں نے ا پنی رائے دی ہے اس میں بی جے پی کو دو سے چار سیٹوں پر کامیابی دکھائی دی ہے ۔ ایسا کیوں ہوا اس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ ترنمول کانگریس کی کارکردگی سے بھی اپنے لگے ہیں ۔ ان لوگوں نے ایک اور متبادل تلاش شروع کردیا ہے ۔ اسے بی جے پی کی شکل میں دوسرا متبادل دکھائی دینے لگا ہے ۔ لیفٹ فرنٹ میں یہ لوگ دوبارہ جانا نہیں چاہتے ہیں ۔ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کو جو سوچ کر لوگوں نے ووٹ دیا تھا اس پر ترنمول کانگریس پورا نہیں اتررہی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ ممتا بنرجی کی چند پالیسیوں کی وجہ سے ریاست کے مسلمان ناراض ہیں ۔ ممتا بنرجی نے اقلیتوں کے لئے مصنوعی اعلان کے سوا کچھ خاص نہیں کیا ہے ۔ لیکن اکثریتی فرقہ کے لوگ سمجھنے لگے کہ ممتا بنرجی صرف مسلمانوں کے لئے کام کررہی ہیں ۔ اس کی وجہ سے اکثریتی فرقہ کے لوگ ناراض ہوگئے اور ان لوگوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار پولنگ بوتھوں پر جاکر کیا۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے ۔ وہ صرف جھوٹے وعدہ کررہی ہے ، کام کچھ نہیں ہورہاہے ۔ اس سے مسلمانوں کے خلاف اکثریت فرقہ کے لوگوں میں نفرت بڑھتی جارہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں