تاریخی ہوڑہ برج جلد ہی نئے روپ میں نظر آئے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-16

تاریخی ہوڑہ برج جلد ہی نئے روپ میں نظر آئے گا

ہوڑہ
ایس این بی
ہوڑہ اور کولکاتا کو ملانے والا ہگلی دریا پر بنا برطانوی عہد کا تاریخی ہوڑہ بریج قریب آٹھ برسوں کے بعد ایک بار پھر فریش رنگ سے رنگ کر جلد ہی تیار ہوجائے گا۔ رابندر سیتو کے نامسے بھی جانا جانے والا ہوڑہ بریج گیٹ وے آف کولکاتا سے بھی مشہور ہے ۔ اس پر سے روزانہ بڑی تعداد میں گاڑیوں کا آنا جانا ہوتا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ گزرتے ہیں۔ اس سے پہلے2005میں اس پل کو رنگا گیاتھا۔ اس سال کے جنوری مہینے میں ایک بار پرھ اسے نئے سرے رنگنے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کے سینئر افسر سنجے مکھر جی نے بتایا کہاس سال کے جنوری مہینے میں رنگ کا کام شروع ہوا تھا۔ ابھی تک80فیصد کام مکمل ہوا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ کم سے کم6ماہ کے اندر اندر اس کام کو مکمل کرلیا جائے ۔ امید ہے کہ جون اور جولائی کے مہینے تک یہ کام مکمل ہوجائے ۔ درگا پوجا سے پہلے ہی ہوڑہ بریج رنگ کر تیار ہوجائے گا۔یہ پل اپنی نوعیت کا دنیا کا چھٹا سب سے بڑا پل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رات میں جلنے ولی بیگنی رنگ کی بتیاں اور بریج کے رنگ دونوں ایک دوسرے سے منعکس ہونے سے یہ پل اور خوبصورت نظر آئے گا۔پل کو رنگنے میں ایلومینیم پینٹ کا استعمال کیاجارہا ہے ۔ قریب22سے24ہزار لیٹر رنگ کا استعمال ہوگا۔ ساتھ ہی ریلنگ کو بھی رنگا جائے گا۔ اس پورے پروجیکٹ پر تقریبا1کروڑ32لاکھ روپے کا صرفہ آئے گا۔ اس کام میں تقریبا100لوک منسلک ہیں ۔ دن بھر یہ کام چلتا ہے وہیں رات میں دیکھ بھال کا کام کیاجاتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں