یو این آئی
سحر انگیز گانے اور متاثر کن نظموں کے خالق نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی153ویں یوم پیدائش پر مغربی بنگال سمیت پورے ملک میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اس موقع پر رابندر ناتھ ٹیگور کی تصویر پر گلپوشی کی ۔ جوڑا سانکو میں واقع ٹیگور کی رہائش گاہ ٹھاکر باڑی میں اسکول کے طلباء و طالبات اور مشہور آرٹسٹوں نے ٹیگور کی یاد میں رنگا رنگ پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر ٹیگور کے یادگار گانوں کو پیش کیا گیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیگور کی شخصیت ہندوستان کی عظمت و رفعت میں چار چاند لگانے والے تھے ۔ وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔اس کے علاوہ اسکول اور کالجوں میں بھی ٹیگور کی یوم پیدائش کے موقع پر مختلف کلچر پروگرام پیش کئے گئے۔ ٹیگور کے گانے اور ڈرامے کو لائیو پیش کیا گیا ۔ اسکولی طلباء نے ٹیگور کے لباس کو کرتا اور دھوتی کو پہن کر پروگرام پیش کیا ۔ سوشل سائٹوں پر بھی ٹیگور کو بڑے پیمانے پر یادکیا گیا ۔ شانتی نکیتن میں وشو بھارتی یونیورسٹی کے قائم ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی یوم پیدائش 8یا نو مئی کو منایا جائے ۔ دراصل ان کی یوم پیدائش پہلابیساکھ کے25تاریخ کو ہوئی تھی ۔ ٹیگور بنگالی بہو شاستر تھے ۔ انہوں نے میوزک اور ادب میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔ انہیں گیتا نجلی تصنیف پر1931میں نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ٹیگور ادب میں نوبل انعام حاصل کرنے والے پہلے غیر یورپی ہیں۔
West Bengal - Tagore's birthday celebrations organized
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں