الیکشن کمشنروں کے درمیان اختلافات کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

الیکشن کمشنروں کے درمیان اختلافات کی تردید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حلقہ وارانسی کے معاملات سے نمٹنے میں تنقیدوں کا سامنا کرنے والے الیکشن کمیشن نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ تینوں الیکشن کمشنروں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ الیکشن کمشنر ایچ ایس برہمانے بی جے پی کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ کمزور الیکشن کمیشن فیصلے لینے میں ناکام ہوا ہے ۔ کمیشن نے جانبداری کے الزامات کو مسترد کردیا جس میں بی جے پی نے کہا تھا کہ راہول گاندھی اور چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو کو روڈ شو کی اجازت دینے والے الیکشن کمیشن نے مودی کواجازت نہیں دی ۔ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے نشاندہی کی کہ تمام الیکشن کمشنروں نے آپسی مفاہمت کے بعد فیصلے لئے ہیں اور الیکشن کمیشن پر کوئی بھی تنقید تمام تینوں کمشنروں پر تنقید کے مماثل ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کل ہی ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وارانسی میں مودی کو ریالی کی اجازت نہ دینے کے فیصلہ کی مدافعت کی تھی اور کہا تھا کہ سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر اجازت دینے سے انکار کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے ان اطلاعات کو بھی نامناسب قرار دیا کہ اس نے گاندھی نگر میں مودی کے خلاف تو فوری مقدمہ درج کرلیا لیکن امیٹھی میں راہول گاندھی کے خلاف شکایت درج کرنے سے پہلے رپورٹ طلب کرلی۔ الیکشن کمشنروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں درج کرنے میں کسی کے خلاف جانبداری نہیں برتی ۔ الیکشن کمشنر ایچ ایس برہما نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی اعلی قیادت تمام3کمشنروں کی کارکردگی پر مشتمل ہے ۔ تمام کمشنروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور اپنی دستوری ذمہ داریوں کو پورا کیا۔

EC denies differences among its commissioners

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں