عابد معز کی تازہ تصنیف - اردو ہے جس کا نام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

عابد معز کی تازہ تصنیف - اردو ہے جس کا نام

urdu-hai-jiska-naam
کتاب : اردو ہے جس کا نام
مصنف : ڈاکٹر عابد معز

عابد معز کی تصنیفی اور تالیفی زندگی کا تین چوتھائی حصہ عرب میں گزرا ۔ خاص بات یہ ہے کہ انہیوں نے ملازمت کے دوران فارغ اوقات کو لکھنے پڑھنے کے لیے استعمال کیا۔"اردو ہے جس کا نام " ان کی 30 سالہ محنت کا نتیجہ ہے۔
سید عبدالباسط شکیل کے مطابق :
"اس کتاب میں پچھلے 30 برس میں اردو زبان کے حوالے سے لکھے گئے مضامین اور کالم شامل کیا گیا ہے۔ مضامین اور کالموں کی تقسیم 3 ذیلی عنوانات میں کی گئی ہے۔ پہلے حصے میں اردوزبان کے متعلق مختلف موضوعات پر خامہ فرسائی کی گئی ہے۔ دوسرے حصے میں شاعری اور شاعروں کو موضوع سخن بنایا گیا ہے۔ تیسرے حصے میں عابد معز نے ادب میں ان کی پسندیدہ صنف طنزومزاح پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ 21 ویں صدی طنزومزاح کی صدی ہے۔"
اس کتاب میں خلیجی ملک سعودی عرب میں اردو کی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ وہاں سے شائع ہونے والے اردو اخبار "اردونیوز" کا ذکر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی ادبی محفلوں اور مشاعروں کو موضوع بنایا گیا ہے۔

***
کتاب : اردو ہے جس کا نام
مصنف :عابد معز
صفحات : 232
قیمت : 220 روپے
ناشر: ھدیٰ پبلی کیشنز ، 55 پرانی حویلی ، حیدرآباد۔ 500002

An Introduction to book 'Urdu hai jiska naam' by Dr. Abid Moiz.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں