آندھرا پردیش - بلدیاتی انتخابات کے نتائج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

آندھرا پردیش - بلدیاتی انتخابات کے نتائج

AP-municipal-polls
آندھرا پردیش کے 145 پنچایت اور بلدیہ کے علاوہ 10 میونسپل کارپوریشن میں 30/اپریل 2014 کو انتخابات عمل میں آئے تھے۔ آج نتائج کا اعلان جاری کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیما آندھرا میں تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے اپنی واضح فتوحات رقم کی ہیں جبکہ جگن موہن ریڈی کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ کانگریس کا سیما آندھرا میں تقریباً صفایا ہو گیا ہے۔
اپنی پارٹی کے حوصلہ افزا نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے یوں ٹوئٹ کیا ہے :
The Municipal & Corporation election results show TDP's victory has mirrored peoples' confidence towards development & effective governance.
— N Chandrababu Naidu (@ncbn)

سیما آندھرا بلدیاتی نتائج :

ٹی ڈی پی = 1446 بلدیاتی حلقے
وائی ایس آر کانگریس = 852 بلدیاتی حلقے
آزاد = 120 بلدیاتی حلقے
کانگریس = 55 بلدیاتی حلقے

کڑپہ اور کرنول کو چھوڑ کر تلگو دیشم نے مکمل سیما آندھرا میں اپنی برتری درج کروا دی ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنی فتوحات درج کروائی ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 103 بلدی نشستیں مجلس کو حاصل ہوئی ہیں۔ نظام آباد کے بلدی حلقہ بھینسہ کی تقریباً نصف نشستیں مجلس نے حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع کے بموجب نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں مجلس کا چئرمین منتخب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

AP municipal polls: TDP ahead in Seemandhra

2 تبصرے:

  1. تانڈور ضلع رنگاریڈی میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 10 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں دو غیر مسلم بھی شامل ہیں اور 2 خاتون وکلاء کے بشمول 4 خواتینن بھی کامیاب ہوئی ہیں حیرت انگیز بات یہ بھی ہیکہ مجلس کے کامیاب شدہ تمام 10 امیدوار میدان سیاست میں بالکل نئے چہرے ہیں ان کا ماضی میں سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے ۔جبکہ ٹی اآر ایس نے بھی 10۔۔۔کانگریس نے 8،، تلگودیشم نے 2 اور بی جے پی نے 1 بلدی حلقہ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔۔ اس بات کا امکان شدید ھیکہ صدر نشین بلدیہ تانڈور کا عہدہ جو کہ خواتین کے لئے مختص ہے پر مجلس اتحادالمسلمین ٹی آر ایس یا پھر کانگریس کی تائید سے قبضہ کرلے گی

    جواب دیںحذف کریں
  2. مجلس بلدیہ تانڈور میں 31 بلدی حلقہ ہیں ۔۔۔اور صدر نشین بلدیہ کے عہدہ پر قبضہ کرنے کے لئے 16 امیدواروں کی تائید لازمی ہے ۔۔۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں