ہندوستان میں امریکہ اور اسرائیل کے قونصل خانوں پر حملوں کی سازش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-19

ہندوستان میں امریکہ اور اسرائیل کے قونصل خانوں پر حملوں کی سازش

ہندوستان کے جنوبی حصہ میں امریکہ اور اسرائیل کے قونصل خانوں پر دہشت گردانہ حملے انجام دینے ایک مبینہ سازش کے سلسلہ میں اس ملک میں سری لنکا کے ایک شہری کی گرفتاری کے تعلق سے تفصیلات حاصل کرنے کے لئے جلد ہی ملائیشیا کے حکام سے رجوع ہوگا ۔ ملایشیاجس نے حال ہی میں چنائی اوربنگلور میں امریکہ اور اسرائیلی قونصل خانوں پر امکانی حملہ کے تعلق سے ہندوستان میں ایک مرکزی سیکوریٹی ایجنسی کو اطلاع دی تھی چہار شنبہ کو دیرگئے کوالالمپور کے قریب کیپانگ سے سری لنکا کے ایک شہری کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ملایشیا کی اسپیشل سیکوریٹی یونٹ ملزم کی نگرانی کررہی ہے جس کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا گیا ۔ ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے انجام دینے کے منصوبوں میں مبینہ طور پر اس کے ملوث ہونے کے بعد گزشتہ سال دسمبر سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس باقری زینن نے اس کی گرفتاری کو منظرعام پر لایا ۔ اس کیس میں سراغ اس وقت منظر عام پر آئے جب ملایشیا کے حکام کالے دھن کو سفید بنانے اور انسانی تجارت کے کیسس کی تحقیقات کررہے تھے ۔ سری لنکا کے ایک شہری شاکر حسین پر دو قونصل خانوں پر دہشت گردانہ حملے انجام دینے کی مبینہ منصوبہ بندی اور آئی ایس آئی آفیسر س سے بات چیت کرنے کا شبہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج کہا ہے کہ ملایشیائی حکام کی جانب سے کی گئی گرفتاریاں حسین کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئیں اور ساتھ ہی اس سے تفتیش کی گئی۔ جس کی شراکت کوالالمپور اورکولمبومیں ایجنسیوں کے ساتھ کی جارہی ہے۔ اب ٹاملناڈو پولیس سفارتی چیانلس کے ذریعہ گرفتار سری لنکا کے شہری کی تفتیشی رپورٹ کی ساجھے داری کے لئے لایشیا کے حکام سے رجوع ہوگی۔ حسین نے اپنے تفتیش کاروں سے کہا ہے کہ چینائی میں امریکی قونصل خانہ اور بنگلورمیں اسرائیلی قونصل خانے کی جاسوسی کے انعقادکے لئے کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک عہدیدار کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی خدمات کرایہ پر حاصل کی گئی تھیں۔29اپریل کو کئی ملایشیا اور سری لنکا کے شہریوں کے ملوث ہونے کی تحقیقاتکے لئے ایک مربوط آپریشن میں حسین کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ۔ اس نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں سے کہا ہے کہ پاکستان کی جاسوسی ایجنسی دو افراد کو مالدیپ سے چینائی کو بھیجنے کا منصوبہ بنارہی تھی اور اس کو ان کے سفری دستاویزات اور خفیہ ٹھکانوں کا انتظام کرنا تھا۔

Cyber signatures showed US and Israel consulate Terror Plot

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں